ذات (مناعت)
-
ذات کے دیگر استعمالات کیلیے دیکھیے: ذات (ضد ابہام)۔
مناعی نظام میں لفظ ذات / ذاتی / ذاتیہ (self) کسی بھی جاندار کے جسم میں موجود ایسے مستضدی (antigenic) اجزاۓ ترکیبی کو کہا جاتا ہے کہ جن کو اس جاندار کا مناعی نظام اپنے (برعکس پراۓ) کی حیثیت سے پہچان لیتا ہے۔ یعنی سادہ اور آسان الفاظ میں اس بات کو یوں بھی کہا جاسکتا ہے کہ قوت مدافعت میں ذاتیہ سے مراد ایسے اجزاء کی ہوتی ہے جن کو مناعی نظام اپنا سمجھتے ہوۓ ان کے خلاف عمل نہیں کرتا یا یوں کہہ لیں کہ ان کو تباہ کرنے کی کوشش نہیں کرتا۔ اپنے اور پراۓ کی اس پہچان کی عام مثال خون دینے (transfusion) کے وقت دیکھی جاسکتی ہے کہ اگر بے میل (mismatch) خون جسم میں داخل ہو جاۓ تو مناعی نظام داخل ہونے والے خون کے خلیات کو تباہ کر دیتا ہے اور انکے خلاف تعامل کرتا ہے جبکہ یہی خون کے اجزاء خون لینے والے کے جسم میں بھی موجود تھے لیکن ان کے خلاف مناعی نظام کوئی تعامل نہیں کرتا کیونکہ انہیں وہ اپنے یا خود کے طور پر شناخت کرتا ہے اور بیرونی خون کے داخل ہونے اجزاء کو وہ پراۓ یا غیرذاتی (non-self) کے طور پر دیکھتا ہے اور اجنبی و درانداز جان کر انکا صفایا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
ذات شناسی [ترمیم]
1 (اول) لازمی ہے۔مناعی نظام کی اس اپنے پراۓ کی شناخت کا انحصار ایک ایسے آلیہ یا mechanism پر ہوتا ہے جسے مناعیات میں ذات شناسی (self recognition) کہا جاتا ہے اور اس میں خلیاتی کی نسبت سالماتی عمل دخل کا زیادہ کردار پایا جاتا ہے یعنی اسکا مطلب سالماتی حیاتیات کی رو سے یہ ہے کہ خلیات ، بالواسطہ (بذریعۂ سالمات) اور سالمات ، بلاواسطہ عمل پیرا ہوتے ہیں۔ اس ذاتی تعرف کی خصوصیت کے باعث کسی بھی جاندار یا نامیے کا مناعی نظام ، اس کے اپنے جسم کے انسجہ، خلیات و سالمات (کیمیائی مرکبات) کو باہر سے اس جاندار یا نامیے میں داخل ہونے والے انہی اجزاء سے الگ اور اپنے کی حیثیت سے شناخت کرسکتا ہے۔ اس ذاتی تعرف کی وجہ سے جاندار کا جسم امراض مناعت ذاتیہ (autoimmune diseases) سے محفوظ رہتا ہے اور چونکہ جسم کی مناعت اپنے اجزاۓ جسم کے خلاف قوت برداشت کا مظاہرہ کرتی ہے اس لیۓ اس خاصیت کو تحمل (tolerance) کا نام دیا جاتا ہے، جسم میں اس مناعی تحمل کی دو بڑی اقسام دیکھی جاسکتی ہیں جنہیں انکے مقامِ عمل سے شناخت کیا جاتا ہے۔
مرکزی تحمل [ترمیم]
-
مرکزی تحمل (central tolerance)۔
سانچہ میں معلومات درست طور پر نہیں درج کی گئی ہے، (دستاویز ملاحظہ فرمائیں) : معلومہ 1(اول) لازمی ہے۔
ملحقہ تحمل [ترمیم]
-
ملحقہ تحمل (peripheral tolerance)۔
سانچہ میں معلومات درست طور پر نہیں درج کی گئی ہے، (دستاویز ملاحظہ فرمائیں) : معلومہ 1(اول) لازمی ہے۔