خوردمنظومہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش


خوردمنظومہ جسکو انگریزی میں مائکروارے کہا جاتا ہے دراصل ایک ریز پیمانی (انتہائی چھوٹے پیمانے پر بنایاگیا) منظومہ ہوتا ہے ۔ منظومہ یا array کسی منظم ترتیب اور صف بندی کو کہا جاتا ہے، عمومی طور پر منظومہ کی دو اقسام ہوتی ہیں 1- کبیرمنظومہ (macroarray) جس میں نقاط کی جسامت 300 مائکرون یا اس سے زیادہ ہوتی ہے اور 2- صغیر منظومہ (microarray) جسکو خورمنظومہ بھی کہا جاتا ہے اسمیں نقاط کی جسامت 200 مائکرون تک ہوتی ہے ۔

تجزیہ کیے جانے والے نمونہ کے لحاظ سے خورد منظومہ کی تین اہم اقسام میں تمیز کی جاسکتی ہے۔

  1. اگر موروثی مواد مثلا ، ڈی این اے ، آراین اے کا مطالعہ کیا جارہا ہو تو اسکے لیۓ جو خورد منظومہ استعمال کیا جاتا ہے اسے ڈی این اے خورد منظومہ کہا جاتا ہے
  2. لحمیات یا پروٹین کے مطالعہ کے لیۓ لحمیاتی خورد منظومہ استعمال کیا جاتا ہے
  3. اگر مطالعہ کیۓ جانے والے نمونے کسی نسیج (ٹشو) کے ہوں تو نسیجی خورد منظومہ کا استعمال کیا جاتا ہے

مطلوبہ خورد منظومہ دیکھنے کیلیۓ اسکے نام کے صفحے پر جایۓ۔