خون بہنا
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
جسم کے کسی حصے سے خون بہہ رہا ہو تو اس حصے پر دباو ڈال کر یا اسے کھینچ کر خون بند کر دیا جاتا ہے۔۔ اگر بڑے یا درمیانے درجے کی رگ ہو تو دباو کا عمل فورا کرنا چائیے۔ جریان خون کا علاج کرنے کے لیے دوران خون کا عمل ہونا بہت ضروری ہے۔ دوران خون، قلب اور خون کی نالیوں کے زریعے ہوتا ہے۔ ان نالیوں میں رگیں ہوتی ہیں جو خون کو دل سے جسم کے دوسرے حصوں تک لے جاتی ہیں۔ ان کے علاوہ باریک نالیاں ہوتی ہیں جو بڑی رگوں کی شاخیں ہوتی ہیں اور ان سے نسیں یا عروق شعریہ پھوٹتی ہیں۔ ایک دوسری قسم کے رگیں بھی ہوتی ہیں جو خون کو دل کی طرف لوٹاتیں ہیں۔ ان کو ورید کہتے ہیں۔ جبکہ جو رگیں خون کو جسم کے مختلف حصوں تک لے جاتی ہیں انھیں شریان کہتے ہیں۔
مزید دیکھیں [ترمیم]
- خون (Blood)
- خون کا امتحان (Blood Test)
- فشار خون (Blood Pressure)
- خون کی اقسام (Blood Groups)
- خون کی کمی، انیمیا (Anemia)
| ویکیمیڈیا العام میں خون بہنا سے متعلق وسیط موجود ہے۔ |