دائرۃ المعارف

وکیپیڈیا سے

(دائرہ المعارف سے رجوع مکرر)
Jump to: navigation, search
دائرة المعارف، فارسی زبان میں
دائرة المعارف، فارسی زبان میں

دائرۃ المعارف، اُس قابلِ فہم خلاصہ کو کہاجاتا ہے جس میں علم کی تمام شاخوں یا کسی ایک مخصوص شاخ پر معلومات دی گئی ہوں. یہ کئی موضوعات میں بٹی ہوتی ہے جس سے ایک موضوع صرف ایک مضمون پر تفصیلی معلومات فراہم کرتی ہے. موضوعات کو دائرۃ المعارف میں حروفِ تہجّی کی ترتیب میں لکھا ہوتا ہے. یہ ایک یا کئی جلدوں پر مشتمل ہوسکتی ہے، اِس کا اِنحصار اِس میں شامل معلومات پر ہوتا ہے.

[ترمیم] معنی

یہ اِصطلاح دو عربی الفاظ کا مجموعہ ہے: ‘‘دائرۃ’’ یعنی دائرہ اور ‘‘المعارف’’ یا ‘‘معارف’’ معرفت کی جمع ہے جو چیزوں کی واقفیت کو کہاجاتا ہے. یہ اِصطلاح عربی، فارسی اور اُردو میں زیرِ استعمال ہے. اِس کے علاوہ دو اَور عربی اِصطلاحات ‘‘موسوعہ‘‘ اور ‘‘قاموس العلم’’ بھی اِن تینوں زبانوں میں استعمال ہوتے ہیں. فارسی میں اِسے ‘‘دانشنامہ’’ بھی کہاجاتا ہے جو کہ اُردو میں بھی کبھی کبھار دیکھنے کو ملتا ہے.