داخلی منتقلی عناصر
وکیپیڈیا سے
وہ عناصر کہ جو دوری جدول کے f احصار (block) میں واقع ہوا کرتے ہیں انہیں f احصار عناصر کہا جاتا ہے، ان ہی عناصر کو داخلی منتقلی عناصر (inner transition elements) بھی کہتے ہیں۔ ان عناصر کو f احصار عناصر کہنے کی وجہ یہ ہے کہ ان کے جواہر یا آئونات میں موجود بیرونی خول (shell) میں پائے جانے والے ظرفی برقات (valence electrons) جوہری مدارچوں کے f مدارچے میں پائے جاتے ہیں۔