دارالافتاء

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
Suspected hoax اس مضمون کی غیرجانبداری اور/ یا اس میں شامل معلومات کی صحت شکوک سے بالاتر نہیں.


شرعی مسائل میں رہنمائی کرنے والا دفتر دارالافتاء کہلاتا ہے۔ ایسے دفاتر بالعموم ہر دینی درسگاہ کے ساتھ قائم ہوتے ہیں، جہاں سے مسلمان عبادات (نماز، روزہ، حج، زکوۃ) کے علاوہ روزمرہ زندگی میں پیش آمدہ مسائل (نکاح، طلاق، حلال و حرام، مورگیج، بینکاری، وغیرہ) کا حل دریافت کرتے ہیں۔

دارالافتاء کے سربراہ کو مفتی کہا جاتا ہے اور کسی بھی معاملے میں اس کی تحقیق پر مبنی فیصلہ فتوی کہلاتا ہے۔

اسلامی ریاست میں اسلامی مسائل سے متعلقہ رہنمائی کے لئے عدالتیں ملک کے بڑے بڑے مفتیوں سے رابطہ کرتی ہیں اور کے فتاویٰ کے نتیجے میں فیصلے صادر کرتی ہیں۔

اس لحاظ سے دارالافتاء کو اسلامک لاء آفس بھی کہا جا سکتا ہے۔