درانی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

درانی پاکستان اور افغانستان میں پایا جانے والا پشتونوں کا سب سے بڑا قبيلہ ہے. درانی قبیلے کے کچھ لوگ ایران میں بھی پاۓ جاتے ہیں . درانی قبیلے کا پرانا نام سدوزئی تھا جو بعد میں ابدالی ہو گیا.

اٹھارویں صدی کے وسط میں احمد شاہ ابدالی نے درانی سلطنت کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد " پادشاہ در دران " ( موتیوں کا موتی بادشاہ ) کا لقب اختیار کیا . اس نے قندھار کے ارد گرد پشتوں قبیلوں کو متحد کیا اور اپنا نام احمد شاہ ابدالی سے تبدیل کر کے احمد شاہ درانی رکھا. بعد میں پورا قبيلہ درانی نام سے جانا جانے لگا . احمد شاہ کے دور حکومت سے لے کر آج تک افغانستان کے تمام حکمرانوں کا تعلق اسی قبيلہ سے ہے. افغانستان کے سابقہ شاہی خاندان کا تعلق اسی قبيلے سے ہے. افغانستان کے موجودہ صدر حامد کرزئی کاتعلق بھی دررانی قبیلے کی ذیلی شاخ پوپلزئی سے ہے


درانی قبيلے ميں خواندگی کی شرح 25 فيصد ہے جو ارد گرد کے دوسرے پشتون قبائل کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے اس قبيلے کے لوگ دوسرے قبائل کے لوگوں سے زيادہ روشن خيال مانے جاتے ہیں. درانی پشتونوں کا ایک بڑا حصہ بیوروکریٹس ، سرکاری حکام ، تاجروں اور فوج کے بڑے افسروں پر مشتمل ہے.