دریائے ایمیزون

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
ایمیزون
دریائے ایمیزون اور اس کے اہم معاون دریا
دریائے ایمیزون اور اس کے اہم معاون دریا
آغاز نیواڈو مسمی، پیرو
دہانہ بحر اوقیانوس
میدان ممالک پیرو، کولمبیا، برازیل
لمبائی 6،400 کلومیٹر (4،000 میل)
دہانہ کی بلندی 5،170 میٹر (16،962 فٹ)
اوسط بہاؤ 219،000 مکعب میٹر فی سیکنڈ (7،733،870 مکعب فٹ فی سیکنڈ)
دریائی میدان کا رقبہ 70،500،000 مربع کلومیٹر (27،220،203 مربع میل)


دریائے ایمیزون جنوبی امریکہ کا ایک عظیم دریا ہے جو حجم کے اعتبار سے دنیا کا سب سے بڑا دریا ہے۔ اس میں پانی کے بہاؤ کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ایمیزون کے بعد حجم کے اعتبار سے دوسرے سے چھٹے نمبر پر آنے والے تمام دریاؤں مل کر بھی اس کے حجم کے برابر پانی نہیں۔ یہ افریقہ کے دریائے نیل کے بعد دنیا کا دوسرا طویل ترین دریا ہے۔

ایمیزون کی ابتداء جنوبی امریکہ کے ملک پیرو کے مقام نیواڈو مسمی سے ہوتی ہے۔

برازیل میں ایمیزون کا طاس جسے ایمیزون طاس کے نام سے جانا جاتا ہے، دنیا کا سب سے بڑا طاس ہے جو رقبے کے اعتبار سے پورے بھارت سے دوگنا ہے۔

دریائے ایمیزون کا پانی بحر اوقیانوس میں گرتا ہے اور بارش کے موسموں میں سمندر میں گرنے والا پانی 300،000 مکعب میٹر فی سیکنڈ تک پہنچ جاتا ہے۔ دنیا بھر میں سمندر میں گرنے والے میٹھے پانی کے کل حجم کا پانچواں حصہ دریائے ایمیزون سے گرتا ہے۔

دریائے ایمیزون 6،400 کلومیٹر (4،000 میل) طویل ہے۔ یہ دریا کوہ انڈیز کے مشرق میں واقع ایمیزون کے جنگلات سے گذرتا ہے جو دنیا کے سب سے بڑے جنگلات ہیں۔ دریائے ایمیزون کے معاون دریاؤں کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہے۔ دریائے ایمیزون دریائے ایمیزون جنوبی امریکہ میں بہنے والا دنیا کادوسرا سب سے لمبا دریا ہے اور اپنے سے چھوٹے سات مشترکہ دریاوں کے مجموعی آبی بہاو سے زیادہ ہے ان دریاوں میں دریائے میڈریا اور ریو نیگرو شامل نہیں کیونکہ یہ دونوں اس کے معاون دریاہیں۔ دریائے ایمیزون ، جس کا طاس دنیا میں سب سے بڑا ہے، تقریبا ۷،۰۵۰،۰۰۰ مربع کلومیٹر (۲،۷۲۰،۰۰۰ مربع میل) جو کہ پوری دنیا کےمجموعی آبی طاس کا پانچواں حصہ ہے۔ اپنے ابتدائی حصے میں، دریائے نیگرو کے سنگم سے اوپر، دریائے ایمیزون کو برازیل میں سولیموز تاہم پیرو، کولمبیا اور ایکواڈور میں اور اسی طرح د وسری ہسپانوی بولنے والی دنیا میں دریا عام طور پر برازیل کے نام سے پکارا جاتا ہے۔[حوالہ درکار]


Incomplete-document-purple.svg یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔