دریائے نائجر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
دریائے نائجر

دریائے نائجر مغربی افریقہ کا سب سے بڑا دریا ہے۔ یہ 2500 میل (4180 کلو میٹر) طویل ہے۔ یہ گنی، مالی، نائجر، بینن اور نائجیریا سے ایک ہلال کی شکل بناتا ہوا گذرتا ہے۔

یہ نیل اور کانگو کے بعد افریقہ کا تیسرا سب سے طویل دریا ہے۔ سمندر تک پہنچنے سے قبل یہ دلدلی علاقوں اور تیمر کے جنگلات سے گھرا ایک وسیع دہانہ (ڈیلٹا) بناتا ہے۔ اس علاقے میں تیل کے وسیع ذخائر ہیں۔