خدیجہ خیریہ عائشہ در شہوار

وکیپیڈیا سے
(در شہوار سے رجوع مکرر)
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

شہزادی خدیجہ خیریہ عائشہ در شہوار المعروف در شہوار (پیدائش: 26 جنوری 1914ء، استنبول – انتقال: 7 فروری 2006ء، لندن) آخری خلیفۃ المسلمین عبد المجید ثانی کی صاحبزادی تھیں۔

وہ جس وقت پیدا ہوئیں اس وقت سلطنت عثمانیہ اپنے آخری ایام گن رہی تھی۔ 1924ء میں خلافت کے خاتمے کے بعد ان کے والد عبد المجید ثانی کو ملک بدر کر دیا گیا اور وہ جنوبی فرانس میں رہنے لگے۔

12 نومبر 1931ء کو نیس، فرانس میں ان کی شادی آخری نظام حیدر آباد میر عثمان علی خان کے بڑے صاحبزادے اعظم جاہ سے ہوئی۔

1933ء میں ان کے بطن سے مکرم جاہ اور 1936ء میں مفکحم جاہ پیدا ہوئے۔ دونوں نے برطانیہ میں تعلیم حاصل کی اور ترک خواتین سے ہی شادیاں کیں۔

روایتی طور پر پردہ کرنے کے بجائے وہ خاص تقریبات میں شریک ہوا کرتی تھیں اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف سرگرمیاں انجام دیتی تھیں۔ انہوں نے حیدر آباد شہر میں ایک شفا خانہ بھی قائم کروایا جو آج بھی انہی کے نام سے موسوم ہے۔

وہ آخری بار نظامی عجائب گھر کے 25 سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب کی صدارت کے موقع پر منظر عام پر آئیں۔

7 فروری 2006ء کو وہ لندن میں انتقال کر گئیں۔

ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
ساتھی منصوبے
آلات
دیگر زبانیں