دعوت اسلامی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
تصویر:عالمی مرکز دعوت اسلامی فیضان مدینہ کراچی
عالمی مرکز دعوت اسلامی فیضان مدینہ کراچی


دعوتِ اسلامی تبلیغِ قرآن و سنت کی ایک عالمگیر ، غیر سیاسی اور پُر امن تحریک ہے۔ [1] دعوتِ اسلامی کی بنیاد مولانا محمد الیاس قادری نے 1981ء میں رکھی۔ [2] تا حال دعوتِ اسلامی کا پیغام دنیا کے کم و بیش 175 ممالک میں پہنچ چکا ہے۔ [3] دعوتِ اسلامی 41 سے زائد شعبہ جات [4] میں دین کی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔


فہرست

آغاز [ترمیم]

اہلسنت کی تبلیغی تحریک قائم کرنے کے لیے علامہ ارشد القادری ، مولانا شاہ احمد نورانی، علامہ سید احمد سعید کاظمی اور دیگر بزرگوں نے 1981ء میں کراچی میں مولانا شاہ احمد نورانی کی رہائش گاہ پر ایک اجلاس میں اس کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ وہاں مفتی وقارالدین بھی موجود تھے جن کے ذمے یہ کام لگایا گیا۔ انہوں نے اپنے شاگرد مولانا محمد الیاس قادری کا نام تجویز کیا جو پہلے سے ہی اس طرح کا کام کر رہے تھے۔ اب وہ اس مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

تبلیغ اسلام [ترمیم]

دعوت اسلامی 175 زائد ملکوں میں تبلیغِ اسلام کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔۔ غیر مسلموں میں تبلیغ کا بھی ایک پرامن طریقہ کار ہے۔ مَدَنی قَافِلے پاکستان اور دنیا بھر میں جاتے ہیں۔علاقاہی، تحصیل سطح، ڈویژن سطح، صوباہی سطح اور سالانہ بین الاقوامی اجتماعات منعقد کیے جاتے ہیں۔ دہشت گردی کے خطرات کے باعث 3 سال سے سالانہ اجتماع نہیں ہو سکا۔ ا

مرکز [ترمیم]

دعوت اسلامی کا مرکز کراچی پاکستان میں فیضان مدینہ کے نام سے ہے۔ اس کے علاوہ بھی پاکستان و دنیا بھر میں فیضان مدینہ کے نام سے زیلی مراکز ہيں۔ جن کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے۔

منشور [ترمیم]

دعوت اسلامی کا منشور ہے کہ "مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔"

جدید ذرائع ابلاغ [ترمیم]

دعوت اسلامی کا اپنا ذرائع ابلاغ کا ایک وسیح نظام ے ۔ دعوت اسلامینے 1996 مین ہی اپنی ویب ساہیٹ بنا لی تھی، جو اردو میں پہلی اسلامی ویب ساہیٹ ے۔ 2009 "مدنی چینل" کے نام سے ٹی وی چینل شروع کیا ے ۔ جس پر دینی نشریات ہوتی ہیں۔ یہ دنیا کا پہلا چینل ہے جو موسیقی اور اشتہارات نہيں دیکھاتا۔[5]

تعلیمی ادارے [ترمیم]

دعوت اسلامی نے فیضان مدینہ، مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ جیسے ناموں سے ایک بڑی تعداد میں دینی اور عصری تعلیم و تربیت کے لیے ادارے قائم کیے ہیں۔

مکتبۃ المدینہ [ترمیم]

دعوت اسلامی کے اشاعتی ادارے کا نام مکتبۃ المدینہ ہے۔ جس سے کتب و رسائل شائع کیے جاتے ہیں۔ مکتبة المدینہ سے شائع ہونے والی مختلف کتب و رسائل کے جدا جدا زبانوں میں تراجِم کر کے اسے دنیا کے کئی ممالِک میں بھیجنے کی ترکیب کی جاتی ہے ۔ اس وقت دنیا کی 34 زبانوں میں تراجِم ہو رہے ہیں : (1)عربی(ARABIC)(2) فارسی(PERSIAN)(3)انگریزی (ENGLISH ) (4) فرینچ (فرانسیسی)(FRENCH) (5)سواہلی(SWAHILI)(6) تامِل( TAMIL ) (7) سنگلا(SINGLA)(8) چائنیز(CHINIESE)(9) ھندی( HINDI ) (10)گجراتی(GUJARATI)(11)کریول(CREOL)(12) جرمن (GERMAN ) (13) اسپینش(SPANISH)(14)رشین(RUSSIAN) (15)بنگلہ(BANGLA) (16) ھائوسا(HAUSA)(17) پشتو( PUSHTO )(18)ڈینش( DANISH)وغیرہ [6]

سماجی خدمات [ترمیم]

دعوت اسلامی نے معاشرے میں اصلاحی اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا پاکستان میں آنے والے 2008 میں آنے والے ہولناک زلزلے، 2010 میں سیلاب کی ہر طرح سے مدد کی گی۔ جیل خانوں میں بھی تبلیغ کا کام کررہے ہیں۔ جیل خانوں میں ‌قرآن پاک کا حفظ و ناظرہ کی تعلیم، کنزلایمان کی تقسیم، محافل زکر و نعت ، جب کے کراچی کی سینڑل جیل میں جامعہ کا بھی قیام عمل میں لایا گیا ے۔ اس کے علاوہ گونگے، بہرے، نابینا، افراد کے لیے بھی ایک الگ شعبہ قاہم ے، جس کی وجہ سے ڈاکٹر حضرات اور ایسے افراد کے والدین، دعوت اسلامی کی بہت تعریف کرتے ہیں۔

بیرونی روابط [ترمیم]


بریلوی تحریک

حوالہ جات [ترمیم]