دل والے دلہنیا لے جائیں گے

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
دل والے دلہنیا لے جائینگے
تصویر:DDLJ DVD.jpg
دل والے دلہنیا لے جائینگے کا ڈی وی ڈی کور
ہدایات آدتیہ چوپڑہ
تخلیق یش چوپڑہ
تحریر آدتیہ چوپڑہ
جاوید صدیقی
ستارے شاہ رخ خان
کاجول
امریش پوری
انوپم کھیر
موسیقی جتین للِت
عکسبندی منموہن سنگھ
ادارت کیشَو نائیڈُو
تقسیم کاری یش راج فلمز
نمائش 20 اکتوبر 1995
وقت دورانیہ 189 منٹ
ملک بھارت
زبان ہندی
میزانیہ Indian Rupee symbol.svg 4 کروڑ


بالی وڈ کی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک ۔یہ رومانوی فلم پچیس اکتوبر سنہ انیس سو پچانوے کو نمائش کے لیے پیش کی گئی۔ ہیرو ہیروئن کا کردار شاہ رخ خان اور کاجول نے نبھایا۔ اس کے علاوہ امریش پوری کی لازوال اداکاری نے بھی اس فلم کو یادگار بنایا۔ کہانی لندن سے شروع ہوتی ہے۔ ہیرو ہیروئن کا رومانس وہیں جواں ہوتا ہے اور پھر کاجول کی شادی کے لیے اس کے والدین اسے پنجاب لے کر آتے ہیں۔ جہاں اس کی شادی اس کے کزن سے کرائے جانے کی تیاری ہوتی ہے۔ ہیرو ، ہیروئن کی تلاش میں پنجاب پہنچتا ہے اور کسی نہ کسی طرح ہیروئن کے گھر میں داخل ہونے میں کامیاب ہو جاتا ہے ۔ مگر وہ اپنی کوششوں سے اس شادی کو روک نہیں پاتا ۔ آخر میں جب وہ مایوس ہو کر جانے لگتا ہے تو ظالم سماج کو اس پر ترس آجاتا ہے اور ہیروئن کا باپ خود ہیروئن کو ہیرو کے حوالے کر دیتا ہے۔ یوں چلتی ٹرین پر اس فلم کا اختتام ہوتا ہے ۔ اس فلم کی کہانی اور سکرین پلے یش چوپڑہ کے بیٹے آدتیہ چوپڑہ نے لکھا ہے۔ فلم کے مکالمے جاوید صدیقی نے لکھے جو کافی مقبول ہوئےتھے۔ فلم کی موسیقی جتن للت نے تیار کی ۔ جو کہ کافی مقبول ہوئی ۔ اس فلم کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ ممبئی کے مراٹھا مندر تھیٹر میں ریلیز کے پندرہ سال بعد بھی یہ فلم چل رہی ہے۔ اور آج تک نہیں اتری۔

ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
ساتھی منصوبے
آلات
دیگر زبانیں