دھاریدار لگڑبھگا
|
|
||||||||||||
|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
دھاریدار لگڑبھگا
پائے جانے والے علاقوں کی نشاندہی
|
||||||||||||
| قـواعـد اسـم بنـدی | ||||||||||||
|
دھاریدار لگڑبھگا، ایک ہمہ خور پستانیہ جانور ہے، جس کا تعلق لگڑ خن قبیل سے ہے۔ یہ افریقہ، مشرق وسطیٰ، پاکستان اور مغربی انڈیا میں رہتا ہے۔ یہ یورپ میں ناپید ہے لیکن شاذونادر اناطولیہ، ترکی میں نظر آجاتا ہے۔ دھاریدار لگڑ بھگے، ویسے بچی کھچی چیزیں یا دوسرے جانوروں کا چھوڑا ہوا شکار وغیرہ کھاتے ہیں لیکن یہ چھوٹے جانور، پھل اور حشرات بھی کھا سکتے ہیں۔ ان کی بعض اقسام جوکہ جسامت میں تھوڑی بڑی ہوتی ہیں، جنگلی سور کا شکار بھی کرتی ہیں۔ یہ خانہ بدوش ہوتے ہیں، پانی کے دستیاب وسائل کھوجتے رہتے ہیں لیکن یہ کبھی بھی ایک دوسرے سے چھ میل سے زیادہ کے فاصلے پر نہیں رہتے۔ دھاریدار لگڑ بھگے شکار اکیلے میں کرتے ہیں لیکن تاہم شکار کو خود تک محدود تک رکھتے بلکہ اپنے خاندان کے دوسرے ارکان کو بھی اس میں شامل کرتے ہیں۔ دھاریدار لگڑ بھگے عموماً تنہا تصور کئے جاتے ہیں لیکن ان کی سماجی تنظیم ہوتی ہے۔ یہ شکار اکیلے کرتے ہیں اور بہت کم اپنے ریوڑھ کے ساتھ نظر آتے ہیں۔ تاہم یہ رہتے اپنے خاندان کے ساتھ ہی ہیں۔ دھاریدار لگڑ بھگے کی رہائش عموماً منطقہ حارہ کے سبزہ زاروں، چراہگاہوں، نیم صحرائی علاقوں اور ہرے بھرے جنگلی علاقوں میں ہوتی ہے۔
مزید دیکھیں[ترمیم]
حوالہ جات[ترمیم]
| ویکیمیڈیا العام میں دھاریدار لگڑبھگا سے متعلق وسیط موجود ہے۔ |