دی انہیریٹنس آف لاس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
دی انہیریٹنس آف لاس کا کور

دی انہیریٹنس آف لاس (انگریزی: The Inheritance of Loss) ہندوستان میں پیدا ہونے والی مشہور مصنفہ کرن ڈیسائی کا شہرہ آفاق ناول۔ 2006 میں پہلی دفعہ شائع ہوا۔ مصنفہ کو اس ناول کی بدولت بکر پرائز سے نوازا گیا۔ اس کتاب کے بارے میں خود مصنفہ کا کہنا ہے کہ یہ کتاب میں نے اپنے والدین، ان کے والدین، اپنی کہانی اور دراصل اصل میں ٹوٹے ہوئے لوگوں کی کہانیاں اور آدھی زندگیوں اور ایک چوتھائی زندگیوں اور خوف اور کمیوں سے بھری زندگیوں کے بارے میں لکھتے ہوئے لکھی ہے۔

ناول کیمبرج سے تعلیم یافتہ ایک بھارتی قاضی کی کہانی ہے جو ہمالیہ میں ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہا ہے۔ جج کی زندگی میں سکون کے ان کی یتیم پوتی کی آمد اور ان کے باورچی کی امریکی محکمۂ امیگریشن کو دھوکہ دینے کی کوششوں سے برباد ہو نے کا خطرہ پیدا ہو جاتا ہے۔