دی ایڈونچرز آف شرلاک ہولمز
|
دی ایڈونچرز آف شرلاک ہولمز
|
|
|---|---|
| کتاب کا سرورق۔ | |
| مُصنف(ین) | سر آرتھر کونن ڈویل |
| مُفسر(ین) | سڈنی پیگٹ |
| تاریخ اشاعت | 1892ء |
| ناشر(ین) | جارج نیؤنس |
| ملک | برطانیہ |
| زبان | انگریزی |
| اصناف | جاسوسی افسانے، افسانوں کا مجموعہ |
| کتابی سلسلہ | شرلاک ہولمز |
| – سابقہ | دی سائن آف فور |
| – اگلی | دی میموارز آف شرلاک ہولمز |
| صفحات | 307 |
| ذرائع ابلاغ | جلد (کثیف جلد) |
دی ایڈونچرز آف شرلاک ہولمز (انگریزی: The Adventures of Sherlock Holmes) ( ترجمہ: شرلاک ہولمز کے کارنامے) بارہ مختلف افسانوں پر مشتمل ایک کتاب ہے جو کہ سر آرتھر کونن ڈویل نے لکھی اور ترتیب دی۔ یہ سب افسانے ڈویل کے مشہور جاسوسی کردار شرلاک ہولمز پر مبنی تھے۔ اِس کتاب کے شارح سڈنی پیگٹ تھے۔
1939ء میں جاری ہونے والی یک نامی فلم جس میں اداکار بیزل ریتھبون اور نائجل بروس نے ہولمز اور ڈاکٹر واٹسن کے کردار نبھائے، دراصل اِس کتاب کے موافق نہیں بنائی گئی تھی بلکہ ولیم جیلٹ کے لکھے ناٹک پر مبنی تھی۔
پس منظر [ترمیم]
یہ شرلاک ہولمز کے متعلق لکھی پہلی چند افسانوی کہانیوں کا مجموعہ ہے۔ جولائی 1891ء سے لیکر جون 1892ء تک دی سٹرینڈ میگزین میں شائع ہونے والی تمام کہانیاں اس ایک کتاب میں شمار کی گئی ہیں۔ انگلستان میں پہلی مرتبہ اس کتاب کی اشاعت 14 اکتوبر 1892ء کو ناشر جارج نیؤنس لمیٹڈ نے کی جبکہ امریکہ میں اشاعت 15 اکتوبر 1892ء میں ہارپر نے کی۔ کل ملا کر یہ کچھ 14،500 اشاعیہ تھیں۔
فہرست مشمولات [ترمیم]
اس کتاب کی بارہ کہانیاں درج ذیل ہیں:
- اے سکینڈل ان بوہیمیا (انگریزی: A Scandal in Bohemia)
- دی ایڈونچر آف دی ریڈ-ہیڈڈ لیگ (انگریزی: The Adventures of the Red-Headed League)
- اے کیس آف ائڈینٹیٹی (انگریزی: A Case of Identity)
- دی باسکومب ویلی مسٹری (انگریزی: The Boscombe Valley Mystery)
- دی فائیو اورینج پیپس (انگریزی: The Five Orange Pips)
- دی مین ود دی ٹوسٹڈ لپ (انگریزی: The Man with the Twisted Lip)
- دی ایڈونچر آف دی بلیو کاربنکل (انگریزی: The Adventure of the Blue Carbuncle)
- دی ایڈونچر آف دی سپیکلڈ بینڈ (انگریزی: The Adventure of the Speckled Band)
- دی ایڈونچر آف دی انجنیئرز تھمب (انگریزی: The Adventure of the Engineer's Thumb)
استقبالیہ اور پذیرائی [ترمیم]
| شرلاک ہولمز کے افسانے از آرتھر کونن ڈویل | ||
|---|---|---|
| ناولیں | ||
| افسانوں کا مجموعہ |
|
|
| کردار | ||
| ویکیمیڈیا العام میں دی ایڈونچرز آف شرلاک ہولمز سے متعلق وسیط موجود ہے۔ |