دی نیوز

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

انگریزی روزنامہ دی نیوز ، ادارہ جنگ پبلیکشنز نے فروری 1991ء میں‌ میر شکیل الرحمان کی ادارت میں بیک وقت لاہور، کراچی اور راولپنڈی سے جاری کیا اور اس کے ساتھ ہی اسے نیو یارک اور لندن سے بھی شروع کرنے کا اعلان کیا گیا۔ دی نیوز پاکستان کا پہلا اخبار ہے جس کے رپورٹرز اور عملہ ادارت کے ارکان کمپوزنگ اور صفحات کی ترتیب و تزئین کا تمام کام کمپیوٹر پر خود سے کیا کرتے تھے۔ دی نیوز اپنے صفحات اور مواد دلکش ڈیزائن ،ٹائپ اور طباعت کی بناء پر دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان کا ایک کامیاب انگریزی اخبار بن گیا۔ دی نیوز نے رنگین تصاویر خبروں‌ کے صفحات پر شائع کرنے کا سلسلہ پہلی بار شروع کیا ۔اس وقت دی نیوز کے ایڈیٹر شاہین صبہانی ہیں۔

بیرونی روابط[ترمیم]