دی پیشن آف دی کرائسٹ
وکیپیڈیا سے
| دی پیشن آف دی کرائسٹ The Passion of the Christ |
|
|---|---|
![]() فلم کا پوسٹر |
|
| تـخلـیق | بروس ڈیوی میل گبسن اسٹیفن میک ایویٹی |
| تـحریـر | بینیڈکٹ فزجیرالڈ میل گبسن |
| ستارے | جیم کاویزل مائیا مورگنسٹرن مونیکا بیلوچی ہرسٹو ناؤموف شوپوف ماتیا سبراجیا روزالنڈا سیلنٹانو |
| موسیقی | جون ڈیبنی جنگر شنکر |
| عکسبندی | کیلب ڈیشانل |
| ادارت | اسٹیو میرکووِچ جان رائٹ |
| نمائش | 25 فروری 2004ء |
| وقت دورانیہ | 127 منٹ |
| ملک | |
| زبان | آرامی لاطینی عبرانی |
| میزانیہ | 30 ملین امریکی ڈالرز |
| جملہ آمدن | مقامی: 370,782,930 امریکی ڈالرز عالمی: 611,899,420امریکی ڈالرز |
| All Movie Guide profile | |
| IMDb profile | |
ہالی ووڈ کی انگریزی فلم۔ 25 فروری 2004ء کو ریلیز کی گئی۔
فہرست |
[ترمیم] اداکار
اس فلم کو ہالی وڈ کے مشہور اداکار میل گبسن نے ڈائریکٹ کیا۔ جبکہ اس فلم کے اداکاروں میں جم کاویزل نے حضرت عیسٰی علیہ السلام کا کردار ادا کیا۔ جبکہ مونیکا بیلوچی نے فلم میں بی بی مریم کا کردار ادا کیا۔
[ترمیم] کہانی
اس فلم میں حضرت عیسیٰ کے مصلوب ہونے اور اس سے پہلے کے واقعات کی فلم بندی کی گئی ۔فلم یہودیوں کو حضرت عیسی کو مصلوب کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ۔
[ترمیم] اعتراضات
فلم پر یہودی تنظمیوں اور کئی عیسائی فرقوں نے بھی اعتراضات کیے۔ جس میں سب سے بڑا اعتراض یہ تھا کہ اس فلم میں یہوریوں کو مکمل طور پر حضرت عیسٰی کو صلیب چڑھائے جانے کا ذمہ دار قرار دیا جارہاہے جس سے یہودی مخالف جذبات بھڑک سکتے ہیں۔ میل گبسن کا کہنا ہے کہ اس نے حقیقت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے۔ کیتھولک پادریوں نے بھی فلم کو کیتھولک مخالف اور صیہونیت مخالف قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔ لیکن ہدایت کار کے مطابق انہوں نے یہ فلم محبت، امید، ایمان اور درگزر کرنے جیسے جذبات کو فروغ دینے کے لیے بنائی۔
[ترمیم] کامیابی
اس فلم نے ریلیز کے پہلے پانچ دنوں میں بارہ کروڑ باون لاکھ ڈالر کا کاروبار کیا۔ فلم نے اسکر ایوارڈ یافتہ فلم لارڈ آف دی رنگ کے بارہ کروڑ اکتالیس لاکھ کا ریکارڈ توڑا ۔یوں ایک تنازعہ جس اوپر ذکر ہو چکا نے فلم کو مشہور کر دیا اور اسے غالباً تاریخ کی سب سے مشہور فلم بنا دیا۔ فلم کو اکیڈمی ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا۔
