ذمی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
زمرہ جات

غیر مسلم جنھیں اسلامی سلطنت میں پناہ دی گئی ہو۔ ان سے جزیہ لیا جاتا تھا۔ اس کے عوص ان کو فوجی خدمات سے مستثنی کرکے ان کی جان و مال کی حفاظت کی جاتی تھی۔ وہ اپنے فرائض مذہبی ادا کر سکتے تھے اور مذہبی عمارتوں کی مرمت کرا سکتے تھے۔ لیکن نئی عبادت گاہیں تعمیر نہیں کر سکتے تھے۔ جب اہل اسلام کسی ملک پر قبضہ کرتے تھے اور وہاں کے لوگ اطاعت اختیار کرکے جزیہ دینے پر آمادہ ہو جاتے تھے تو وہ اہل ذمہ یا ذمی کہلاتے تھے۔ ابتدا میں یہ رعایت صرف عیسائیوں اور یہودیوں اور صائبین کے لیے مخصوص تھی۔ لیکن بعد میں دوسرے مذہبوں کے ساتھ بھی یہی سلوک کیا جانے لگا۔ بعض سلاطین نے ان کے واسطے مخصوص لباس متعین کر دیا تھا۔

‘‘http://ur.wikipedia.org/w/index.php?title=ذمی&oldid=746929’’ مستعادہ منجانب