ذوالفقار علی بھٹو

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
ذوالفقار علی بھٹو
ذوالفقار علي ڀُٽو


In office
14 اگست 1973 – 5 جولائی 1977
صدر فضل الٰہی چوہدری
پیشرو نورالامین
جانشین محمد ضیاء الحق

In office
20 دسمبر 1971 – 13 اگست 1973
وزیرِ اعظم نورالامین
پیشرو یحیٰی خان
جانشین فضل الٰہی چوہدری

In office
20 دسمبر 1971 – 28 مارچ 1977
صدر فضل الٰہی چوہدری
پیشرو یحیٰی خان
جانشین عزیز احمد
In office
15 جون 1963 – 12 ستمبر 1966
صدر ایوب خان
پیشرو محمد علی بوگرہ
جانشین سید شریف الدین پیرزادہ

پیدائش 5 جنوری 1928(1928-01-05)
لاڑکانہ ، برطانوی ہند (اب پاکستان)
وفات 4 اپریل 1979 (عمر 51 سال)
راولپنڈی ، پاکستان
جائے دفن گڑھی خدا بخش
سیاسی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی
مادر علمی University of Southern California
University of California, Berkeley
Christ Church, Oxford
Lincoln's Inn
مذہب اسلام-شیعہ[1][2][3]

پاکستان کے پہلے منتخب وزیر اعظم لاڑکانہ سندھ میں پیدا ہوئے۔ انکے والد سر شاہ نواز بھٹو مشیر اعلی حکومت بمبئی اور جونا گڑھ کی مسلم ریاست میں دیوان تھے۔ ذوالفقار علی بھٹو نے 1950 میں برکلے یونیورسٹی کیلیفورنیا سے سیاسیات میں گریجویشن کی۔ 1952ء میں آکسفورڈ یونیورسٹی سے اصول قانون میں ماسٹر کی ڈگری لی۔ اسی سال مڈل ٹمپل لندن سے بیرسٹری کا امتحان پاس کیا ۔ پہلے ایشیائی تھے جنھیں انگلستان کی ایک یونیورسٹی ’’ساؤ تھمپئین‘‘ میں بین الاقوامی قانون کا استاد مقرر کیا گیا۔ کچھ عرصہ مسلم لاء کالج کراچی میں دستوری قانون کے لیکچرر رہے۔ 1953ء میں سندھ ہائی کورٹ میں وکالت شروع کی

1958ء تا 1960ء صدر ایوب خان کی کابینہ میں وزیر تجارت ، 1960ء تا 1962ء وزیر اقلیتی امور ، قومی تعمیر نو اور اطلاعات ، 1962ء تا 1965ء وزیر صنعت و قدرتی وسائل اور امور کشمیر جون 1963ء تا جون 1966ء وزیر خارجہ رہے۔ دسمبر 1967ء میں پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی۔ 1970ء کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی نے مغربی پاکستان میں نمایاں کامیابی حاصل کی ۔دسمبر 1971ء میں جنرل یحیٰی خان نے پاکستان کی عنان حکومت مسٹر بھٹو کو سونپ دی ۔ وہ دسمبر 1971ء تا 13 اگست 1973 صدر مملکت کے عہدے پر فائز رہے۔ 14 اگست 1973ء کو نئے آئین کے تحت وزیراعظم کا حلف اٹھایا۔

1977ء کے عام انتخابات میں دھاندلیوں کے سبب ملک میں خانہ جنگی کی سی کیفیت پیدا ہو گئی۔ 5 جولائی 1977 کو جنرل محمد ضیا الحق نے مارشل لاء نافذ کر دیا۔ ستمبر 1977ء میں مسٹر بھٹو نواب محمد احمد خاں کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیے گئے۔ 18 مارچ 1978ء کو ہائی کورٹ نے انھیں سزائے موت کا حکم سنایا۔ 6 فروری 1979ء کو سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کی توثیق کر دی۔ 4 اپریل کو انھیں راولپنڈی جیل میں پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔


آپ کے بعد محمد خان جونیجو وزیراعظم بنے۔

[ترمیم] بھٹو کیس ری ٹرائل

بھٹو کی پھانسی کے 32 سال بعد پی پی پی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کے ریفرنس پر سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت شروع کرتے ہوئے لارجر بینج تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔

[ترمیم] بیرونی روابط

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ^ Khaled Ahmed (May 23, 1998). ""The secular Mussalman"". The Indian Express. http://www.indianexpress.com/res/web/pIe/ie/daily/19980523/14350814.html. Retrieved 2007-09-19. 
  2. ^ Cite error: Invalid <ref> tag; no text was provided for refs named Interview_with_Vali_Nasr
  3. ^ Vali Nasr The Shia Revival: How Conflicts Within Islam Will Shape the Future (W. W. Norton, 2006), pp. 88-90 ISBN 0-3933-2968-2


سیاسی دفاتر
پیشرو
محمد علی بوگرہ
وزیر خارجہ پاکستان
1963 – 1966
جانشین
شریف الدین پیرزادہ
پیشرو
یحیٰی خان
صدر پاکستان
1971 – 1973
جانشین
فضل الٰہی چوہدری
پیشرو
یحیٰی خان
وزیر خارجہ پاکستان
1971 – 1977
جانشین
عزیز احمد
پیشرو
یحیٰی خان
وزیر دفاع پاکستان
1971 – 1977
جانشین
محمد ضیاء الحق
پیشرو
سردار عبدالرشید خان
وزیر داخلہ پاکستان
1971 – 1972
جانشین
عبد القیوم خان
پیشرو
عبدالجبار خان
سپیکر قومی اسمبلی
1972 – 1973
جانشین
فضل الٰہی چوہدری
پیشرو
نورالامین
وزیراعظم پاکستان
1973 – 1977
جانشین
محمد خان جونیجو
پیشرو
عبد القیوم خان
وزیر داخلہ پاکستان
1977
جانشین
انعام الحق خان
سیاسی جماعتوں کے عہدے
پیشرو
نیا عہدہ تخلیق ہوا
چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی
1967 – 1979
جانشین
نصرت بھٹو



Wiki letter w.svg یہ ابھی نامکمل مضمون ہے۔آپ اس میں اضافہ کرکے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔

ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
ساتھی منصوبے
آلات
دیگر زبانیں