ذوالفقار علی بھٹو
| ذوالفقار علی بھٹو ذوالفقار علي ڀُٽو |
|
![]() |
|
|
|
|
| در منصب 14 اگست 1973 – 5 جولائی 1977 |
|
| صدر | فضل الٰہی چوہدری |
|---|---|
| پیشرو | نورالامین |
| جانشین | محمد ضیاء الحق |
|
|
|
| در منصب 20 دسمبر 1971 – 13 اگست 1973 |
|
| وزیرِ اعظم | نورالامین |
| پیشرو | یحیٰی خان |
| جانشین | فضل الٰہی چوہدری |
|
|
|
| در منصب 20 دسمبر 1971 – 28 مارچ 1977 |
|
| صدر | فضل الٰہی چوہدری |
| پیشرو | یحیٰی خان |
| جانشین | عزیز احمد |
| در منصب 15 جون 1963 – 12 ستمبر 1966 |
|
| صدر | ایوب خان |
| پیشرو | محمد علی بوگرہ |
| جانشین | سید شریف الدین پیرزادہ |
|
|
|
| پیدائش | 5 جنوری 1928 لاڑکانہ ، برطانوی ہند (اب پاکستان) |
| وفات | 4 اپریل 1979 (عمر 51 سال) راولپنڈی ، پاکستان |
| جائے دفن | گڑھی خدا بخش |
| سیاسی جماعت | پاکستان پیپلز پارٹی |
| مادر علمی | University of Southern California University of California, Berkeley Christ Church, Oxford Lincoln's Inn |
| مذہب | اسلام-شیعہ[1][2][3] |
پاکستان کے پہلے منتخب وزیر اعظم لاڑکانہ سندھ میں پیدا ہوئے۔ انکے والد سر شاہ نواز بھٹو مشیر اعلی حکومت بمبئی اور جونا گڑھ کی مسلم ریاست میں دیوان تھے۔ ذوالفقار علی بھٹو نے 1950 میں برکلے یونیورسٹی کیلیفورنیا سے سیاسیات میں گریجویشن کی۔ 1952ء میں آکسفورڈ یونیورسٹی سے اصول قانون میں ماسٹر کی ڈگری لی۔ اسی سال مڈل ٹمپل لندن سے بیرسٹری کا امتحان پاس کیا ۔ پہلے ایشیائی تھے جنھیں انگلستان کی ایک یونیورسٹی ’’ساؤ تھمپئین‘‘ میں بین الاقوامی قانون کا استاد مقرر کیا گیا۔ کچھ عرصہ مسلم لاء کالج کراچی میں دستوری قانون کے لیکچرر رہے۔ 1953ء میں سندھ ہائی کورٹ میں وکالت شروع کی
1958ء تا 1960ء صدر ایوب خان کی کابینہ میں وزیر تجارت ، 1960ء تا 1962ء وزیر اقلیتی امور ، قومی تعمیر نو اور اطلاعات ، 1962ء تا 1965ء وزیر صنعت و قدرتی وسائل اور امور کشمیر جون 1963ء تا جون 1966ء وزیر خارجہ رہے۔ دسمبر 1967ء میں پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی۔ 1970ء کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی نے مغربی پاکستان میں نمایاں کامیابی حاصل کی ۔دسمبر 1971ء میں جنرل یحیٰی خان نے پاکستان کی عنان حکومت مسٹر بھٹو کو سونپ دی ۔ وہ دسمبر 1971ء تا 13 اگست 1973 صدر مملکت کے عہدے پر فائز رہے۔ 14 اگست 1973ء کو نئے آئین کے تحت وزیراعظم کا حلف اٹھایا۔
1977ء کے عام انتخابات میں دھاندلیوں کے سبب ملک میں خانہ جنگی کی سی کیفیت پیدا ہو گئی۔ 5 جولائی 1977 کو جنرل محمد ضیا الحق نے مارشل لاء نافذ کر دیا۔ ستمبر 1977ء میں مسٹر بھٹو نواب محمد احمد خاں کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیے گئے۔ 18 مارچ 1978ء کو ہائی کورٹ نے انھیں سزائے موت کا حکم سنایا۔ 6 فروری 1979ء کو سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کی توثیق کر دی۔ 4 اپریل کو انھیں راولپنڈی جیل میں پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔
آپ کے بعد محمد خان جونیجو وزیراعظم بنے۔
بھٹو کیس ری ٹرائل [ترمیم]
بھٹو کی پھانسی کے 32 سال بعد پی پی پی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کے ریفرنس پر سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت شروع کرتے ہوئے لارجر بینج تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔
بیرونی روابط [ترمیم]
حوالہ جات [ترمیم]
- ^ Khaled Ahmed (May 23, 1998). ""The secular Mussalman"". The Indian Express. http://www.indianexpress.com/res/web/pIe/ie/daily/19980523/14350814.html. Retrieved 2007-09-19.
- ^ خطا در حوالہ: غلط
<ref>ٹیگ؛ حوالہ بنامInterview_with_Vali_Nasrکے لیے کوئی متن فراہم نہیں کیا گیا - ^ Vali Nasr The Shia Revival: How Conflicts Within Islam Will Shape the Future (W. W. Norton, 2006), pp. 88-90 ISBN 0-393-32968-2
| سیاسی دفاتر | ||
|---|---|---|
| پیشرو محمد علی بوگرہ |
وزیر خارجہ پاکستان 1963 – 1966 |
جانشین شریف الدین پیرزادہ |
| پیشرو یحیٰی خان |
صدر پاکستان 1971 – 1973 |
جانشین فضل الٰہی چوہدری |
| پیشرو یحیٰی خان |
وزیر خارجہ پاکستان 1971 – 1977 |
جانشین عزیز احمد |
| پیشرو یحیٰی خان |
وزیر دفاع پاکستان 1971 – 1977 |
جانشین محمد ضیاء الحق |
| پیشرو سردار عبدالرشید خان |
وزیر داخلہ پاکستان 1971 – 1972 |
جانشین عبد القیوم خان |
| پیشرو عبدالجبار خان |
سپیکر قومی اسمبلی 1972 – 1973 |
جانشین فضل الٰہی چوہدری |
| پیشرو نورالامین |
وزیراعظم پاکستان 1973 – 1977 |
جانشین محمد خان جونیجو |
| پیشرو عبد القیوم خان |
وزیر داخلہ پاکستان 1977 |
جانشین انعام الحق خان |
| سیاسی جماعتوں کے عہدے | ||
| پیشرو نیا عہدہ تخلیق ہوا |
چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی 1967 – 1979 |
جانشین نصرت بھٹو |
|
|||||||
|
|||||||
یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔
| ویکیمیڈیا العام میں ذوالفقار علی بھٹو سے متعلق وسیط موجود ہے۔ |
- نامکمل مضامین
- پھانسی لگائے گئے لوگ
- سرد جنگ کے رہنما
- ذوالفقار علی بھٹو
- 1928ء کی پیدائشیں
- وزرائے خارجہ پاکستان
- وزرائے داخلہ پاکستان
- پاکستان کی نویاتی تاریخ
- پاکستان پیپلز پارٹی کے سیاستدان
- منصوبہ-706
- مکلم ایوان زیریں پاکستان
- پاکستانی شخصیات
- پاکستانی سیاستدان
- پاکستانی وزرائے اعظم
- صدور پاکستان
- سندھی شخصیات
- پاکستان پیپلز پارٹی
- بھٹو خاندان
- پاکستانی سیاست
