راجا رام موہن رائے
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
پیدائش: 1774ء
انتقال: 1833ء
بانی برہمو سماج ۔ بنگال میں پیدا ہوئے ۔ بنگالی اور سنسکرت کے علاوہ عربی ، فارسی اور انگریزی کے بھی بڑے فاضل تھے۔ اسلام اور عیسائی مذہب کی تعلیمات نے ان پر بڑا اثر کیا اور انہوں نے ہندو سماج کے سدھار کا کام شروع کیا۔ 1830ء میں برہمو سماج کی بنا ڈالی ۔ مورتی پوجا کی مخالفت کی اور خدا کی وحدانیت کی تعلیم دی ۔ ستی کی خوفناک رسم ختم کرنے میں بھی بڑا کام کیا۔ اس کے علاوہ عورتوں کے حقوق اور اپنی قوم کی تعلیم و تربیت پر زور دیا۔ 1831ء میں انگلستان گئے اور وہاں برسٹل کے مقام پر وفات پائی۔
