راجستھان

وکیپیڈیا سے

:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
بھارت کا نقشہ، راجستھان کو واضح کیا گیا ہے

راجستھان رقبے کے لحاظ سے بھارت کی سب سے بڑی ریاست ہے۔پرانا نام راجپوتانہ تھا. مغرب میں اس کی سرحدیں پاکستان، جنوب مغرب میں ریاست گجرات، جنوب مشرقی میں مدھیہ پردیش، شمال مشرق میں اتر پردیش اور ہریانہ اور شمال میں مشرقی پنجاب سے ملتی ہیں۔ راجستھان کا رقبہ 342,239 مربع کلومیٹر (132,139 مربع میل) ہے۔

ریاست کا دارالحکومت جے پور ہے۔ معروف صحرائے تھر کا بیشتر حصہ راجستھان میں ہی ہے۔

بڑے شہر جیسلمیر ، اجمیر ، جودھ پور ، بیکانیر ، کوٹہ اور اودے پور ہیں۔ ریاست کا بڑا علاقہ صحرائی ہے جہاں لوگ عام طور پر خانہ بدوش ہیں۔ اسی علاقے سے گزر کر محمود غزنوی سومنات کی فتح کے لیے آگے بڑھے۔ مشرقی حصے میں آبپاشی کی سہولتوں کے باعث کھیتی باڑی ہوتی ہے۔ فیروز پور سے بھی نہر نکالی گئی ہے۔ کوہ اراولی سے نمک ، ریتلا پتھر ، سنگ مرمر ، کوئلا ، ابرک اور جپسم نکلتا ہے۔ صحرائی علاقے میں آمدورفت کی سہولتیں مفقود ہیں۔


Wiki letter w.svg یہ ابھی نامکمل مضمون ہے۔آپ اس میں ترمیم کرکے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔

ابو پہاڑی میں ایک عورت پانی لے جاتے ہویے۔ [1]