راجہ گاؤں

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

راجہ
Raja
گاؤں
دربار بابا ولی شاہ دولہ راجہ
راجا is located in پنجاب، پاکستان
راجا
راجا
راجا is located in پاکستان
راجا
راجا
راجا is located in ایشیا
راجا
راجا
پاکستان میں مقام
متناسقات: صفحہ ماڈیول:Coordinates/styles.css میں کوئی مواد نہیں ہے۔31°54′3″N 74°13′29″E / 31.90083°N 74.22472°E / 31.90083; 74.22472
ملکپاکستان کا پرچم پاکستان
صوبہپنجاب، پاکستان کا پرچم پنجاب
ضلعضلع گوجرانوالہ
تحصیلتحصیل کامونکے
پاکستان کی یونین کونسلیںسادھوکے
بورو (انتظامیہ)10
بلندی216 میل (709 فٹ)
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)
ڈاک رمز52368
ڈائلنگ کوڈ055[1]

راجا پاکستان کے صوبہ پنجاب کا چھوٹا سا گاؤں ہے۔

گاؤں کے لوگ[ترمیم]

راجا گاؤں کے لوگ بہت خوش مزاج ہیں آپس میں پیار محبت سے رہتے ہیں۔ ایک دوسرے کے کام آتے ہیں ایک دوسرے کی مال وجان کی حفاظت کرتے ہیں

موسم[ترمیم]

اس گاؤں کا موسم بھی پنجاب کے میدانی علاقوں کی طرح گرم مرطوب ہے۔ گرمیوں میں درجہ حرارت مئی، جون اور جولائی کے ماہ میں 45 ڈگری تک بھی چلا جاتا ہے اور سردیوں میں جنوری اور فروری کے ماہ میں درجہ حرارت 2 ڈگری تک گر جاتا ہے۔ سردیوں میں دھند اور کہرہ بھی پڑتا ہے جس سے سردی کی شدت مزید بڑھ جاتی ہے

تعلیم[ترمیم]

اس گاؤں میں جماعت دہم تک لڑکوں کے لیے سرکاری اسکول ہے اور جماعت پنجم تک لڑکیوں کے لیے سرکاری اسکول ہے

زراعت[ترمیم]

گاؤں کے اردگرد کھیت ہیں جہاں پر لوگ گندم اور چاول کی فصل اگاتے ہیں۔ اس کے علاوہ لوگوں نے مال مویشی بھی پال رکھے ہیں جن کے لیے چارہ بھی کاشت کیا جاتا ہے

کھیل[ترمیم]

والی بال ،فٹ بال اور کرکٹ اس گاؤں کے مقبول ترین کھیل ہیں۔

نقل و حمل[ترمیم]

راجا کے قریب ترین اہم شاہراہ گرینڈ ٹرنک روڈ N-5 ہے جو سادھوکی سے گزرتی ہے اور یہ بیگ پور روڈ اور راجباہ روڈ کے ذریعے راجا سے منسلک ہے۔

بیگ پور روڈ بہت سے چھوٹے دیہاتوں سے گزرتی ہوئی گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ پر واقع بیگ پور گاؤں پر ختم ہوتی ہے۔

راجا میں کوئی ٹرین اسٹیشن نہیں ہے، نزدیک ترین سادھوکی کا ریلوے اسٹیشن ہے۔ جہاں کچھ مقامی ٹرینیں تھوڑی دیر کے لیے رکتی ہیں- لوگ ٹرین کے سفر کے لیے لاہور کا رخ کرتے ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. {{cite web | title=National Dialing Codes | url=http://www.ptcl.com.pk/Home/PageDetail?ItemId=52&linkId=125 | publisher=پی ٹی سی ایل | accessdate=28 اگست 2014 | archive-date=2014-09-03 | archive-url=https://web.archive.org/web/20140903092141/http://www.ptcl.com.pk/Home/PageDetail?ItemId=52&linkId=125 | url-status=dead