راحت الوجود (وضاحت)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
Crystal Clear app kdict.png سانچہ میں معلومات درست طور پر نہیں درج کی گئی ہے، (دستاویز ملاحظہ فرمائیں) : معلومہ 1 (اول) لازمی ہے۔

کیفیتِ حیات (quality of life)

راحت الوجود (well-being) کا لفظ انسان کی مکمل شخصیت (ذہنی و جسمانی) یعنی اسکے وجود کی راحت و سکون کے مترادف استعمال کیا جاتا ہے[1]۔ انگریزی میں عام طور پر well-being کی اصطلاح quality of life کے متبادل بکثرت مستعمل نظر آتی ہے اور اس اردو دائرۃ المعارف پر بھی راحت الوجود کو کیفیت حیات کے متبادل ہی استعمال کیا گیا ہے۔ اس حقیقت کے باوجود ، اردو ویکیپیڈیا پر راحت الوجود کو کیفیتِ حیات کے صفحے کی جانب رجوع مکرر (redirect) کرنے کے بجاۓ اس کی وضاحت کے اس زیر نظر صفحے کی علیحدہ سے ضرورت اس لیۓ محسوس ہوئی کہ عبارت ----- راحت الوجود ------ اپنے لغتی معنوں میں گویا well-being کا درست ترین متبادل تو ہے مگر اردو دستاویزات ، کتب و ادب میں اس کا وہ تصور فی الحال کم نظر آتا ہے کہ جو انگریزی میں well-being سے ادا کیا جاتا ہے اور اس لفظ کی سائنسی اور معاشرتی تعریف کی رو سے اسکو quality of life سے ملا دیتا ہے۔

احتمالِ مغالطہ [ترمیم]

راحت الوجود ایک وسیع مفہوم میں استعمال ہونے والی اصطلاح ہے اور اگر اس کے صرف لفظی معنوں کو اختیار کر لیا جاۓ گا تو اسکا دائرہ محدود ہو کر مغالطے کا باعث بن سکتا ہے۔ ایک نہایت چھوٹی سی مثال سے اس احتمالِ مغالطہ کی وضاحت کی جاسکتی ہے؛ فرض کرتے ہیں کہ اگر کسی شخص کا خود اپنے بارے میں (یا اس سے متعلقہ افراد کا) یہ خیال ہو کہ اسے کوئی جسمانی تکلیف نہیں اور اس وجہ سے اسکا وجود راحت میں ہے ، تو یہاں گویا راحت الوجود کے لفظی معنوں سے مغالطہ پیدا ہو رہا ہے کیونکہ راحت الوجود میں وجود سے مراد ------ مکمل وجود ------ کی لی جاتی ہے یعنی نا صرف جسمانی بلکہ ذہنی راحت دونوں مشروط ہیں؛ یعنی راحت الوجود کا وجود اس وقت تسلیم کیا جاۓ گا جب بہتر معیار زندگی ، مناسب معاشی صورتحال ، ضروریات زندگی تک افراد کی دسترس ، حالت ذہنی سکون ، ماحول کی صحت اور آزادی کا احساس ہونا وغیرہ شاملِ زندگی ہوں گے۔ اسی بات کو ایک اور انداز میں یوں بھی بیان کر سکتے ہیں کہ فرض کریں کوئی شخص کسی بھی قسم کی جسمانی و ذہنی تکلیف سے آزاد ہے اور اپنے آپ کو بیمار نہیں جانتا لیکن فی الحقیقت اسکے جسم میں کہیں کسی جگہ سرطانی خلیات بننے کا عمل جاری ہے اور وہ شخص اس کی ابتدائی اور معمولی سی علامات کو طبی مشورے و معائنے کے بغیر کوئی عام سی بیماری سمجھ کر نظر انداز کر رہا ہے ، اور یہ نظر اندازی یا تو اس وجہ سے ہوسکتی ہے کہ اسکی مالی و معاشی حالت اجازت نا دے رہی ہو اور یا پھر اس وجہ سے ہوسکتی ہے کے اسکے پاس پیسے تو ہوں مگر اسکے معاشرے یا ملک میں اس معیار کی جدید طبی سہولیات دسترس میں نا ہوں۔ تو یہاں ایسی صورت میں بھی راحت الوجود کے حقیقت میں ناپید ہونے کے باوجود اسکے ہونے کا مغالطہ پیدا ہورہا ہے کہ اس شخص کو فی الحال کوئی تکلیف نہیں؛ کیونکہ راحت الوجود کی مذکورہ بالا سطور میں درج تعریف کے مطابق معاشی و جدید طبی سہولیات نا ہونے کی وجہ سے اس شخص کے جسم و صحت کی درست صورتحال آشکار نہیں ہو پارہی اور یہی وہ مقام ہے کہ جہاں راحت الوجود کا تصور ترقی (progress) کی تعریف میں شامل و مشروط ہو جاتا ہے۔


حوالہ جات [ترمیم]

  1. ^ ایک روۓ خط لغت میں راحت الوجود کی تعریف۔