راسپوٹین
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Grigori Efimovich Raspotion
پیدائش: 1872ء
انتقال: 1916ء
روس کا ایک ریاکار ۔ 1905 سے 1916ء تک روس پرعملاً اسی کی حکومت تھی۔ اس نے اپنے ٹونے ٹوٹکوں سے ولی عہد الیکسس کو سیلانِ خون کے مرض سے نجات دلائی ۔ جس کے بعد اسے زار کے دربار میں رسوخ حاصل ہوا۔ بالخصوص زارینہ اس کی بہت معتقد تھی۔ اسی کی سفارش پر راسپوٹین کو روسی چرچ کا سربراہ مقرر کیا گیا۔ زار کے خاندان پر اس کا اتنا اثر تھا کہ اعلیٰ عہدوں پر تقرریاں اسی کے مشورے سے کی جاتی تھیں۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ وہ جرمن ایجنٹ تھا۔ اس نے پہلی جنگ عظیم میں روس کی شمولیت کی پر زور مخالفت کی ۔ بالآخر چند روسی معززین نے جن کا قائد شہزادہ یوسو یوف اور گرینڈ ڈیوک یالووچ تھے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔