رافع بن مالک
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
2ھ
حضرت رافع بن مالک رضی اللہ عنہ ایک صحابی رسول تھے۔ کنیت ابو ملک و ابورفاعہ ۔ قبیلہ خزرج ، انصار مدینہ میں سب سے پہلے جس گروہ نے آنحضرت کی قیام گاہ پر حاضر ہو کر اسلام قبول کیا ان میں سے سے پہلے شخص حضرت رافع تھے۔ آپ بنو زریق کے نقیب مقرر کیے گئے ۔ اور اشاعت اسلام میں بڑی سرگرمی دکھائی ۔ بنی زریق کی مسجد میں سب سے پہلے قرآن پاک آپ نے پڑھایا ۔ جو سورۃ نازل ہوتی آپ فوراً لکھ کر لوگوں کو سناتے ۔ غزوہ احد میں شہید ہوئے۔