رامانوجن
مشہور ریاضی دان۔ پورا نام سرینواسا آینگر رامانوجن تھا۔ریاست تامل ناڈو میں 1887 میں پیدا ہوئے۔امانوجن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ انہیں ’لامحدود کی سمجھ تھی‘۔
[ترمیم] ابتدائی زندگی
ریاضی سے بے انتہا لگاؤ کی وجہ سے انہیں کالج پہنچ کر تعلیم چھوڑنا پڑی کیونکہ وہ دیگر مضامین کی طرف توجہ نہیں دے سکے۔پیسوں کی کمی کی وجہ سے رامانوجن کا گزارا زیادہ تر خیرات پرتھا مگران کی ریاضی میں دلچسپی برقراررہی۔رامانوجن نے مدراس میں کلرک کی نوکری شروع کر دی لیکن ساتھ ساتھ انہوں نے لوگوں کو اپنے ریاضی کے علم سے متعارف کروانے کی کوششیں جاری رکھیں۔
[ترمیم] کیمبرج آمد
انہوں نے کیمبرج یونیورسٹی کے ریاضی کے ماہرین کو خط لکھنا شروع کر دیے۔امانوجن کو تیسرے ہی خط کے بعد اس وقت کامیابی حاصل ہو گئی جب پروفیسر جی ایچ ہارڈی نے رامانوجن کے دس صفحات کے خط میں دیئے گئے ریاضی کے مسئلوں پر غور کرنے کے بعد انہیں کیمبرج بلا لیا۔
[ترمیم] انتقال
رامانوجن پانچ سال کیمبرج میں گزارنے کے بعد انیس سو انیس میں بھارت واپس آئے اور ایک سال کے بعد ان کا انتقال ہوگیا۔ رامانوجن کی برطانیہ کے سخت سرد موسم میں صحت بہت خراب ہو گئی تھی جہاں انہوں ہمیشہ صرف سبزیوں پر مشتمل خوراک کھائی۔ رامانوجن کی تحقیق نے جدید دور میں ڈیجیٹل انقلاب کے بیج بوئے ۔ خودکار ٹیلر مشینیں جن سے پیسے نکلوائے جاتے ہیں رامانوجن کے نظریہ پارٹیشن کے تحت کام کرتی ہیں۔