رامسس دوم

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

RAMESESS II

مصر قدیم کے انیسویں حکمران خاندان کا تیسرا فرعون اس نے ایتھوپیا اور شام کو دوبارہ فتح کیا ۔ شام کی تسخیر کے سلسلے میں اسے حیتوں سے ہولناک جنگیں لڑنی پڑیں۔ اس نے اپنے دور حکومت میں کئی شاندار عمارتیں بنوائیں جن میں ابوسمبل کے مقام پر ایک عالیشان مندر قابل ذکر ہے۔ حضرت موسی اور آپ کی قوم کا تعاقب اسی فرعون نے کیا تھا۔ دوسرے فراعنہ کی طرح اس کی حنوط شدہ لاش ممبی بھی ابوسمبل کے ہرم میں رکھ دی گئی تھی ، جسے 1881ء میں ماہرین آثار قدیمہ نے دریافت کیا ۔ 1912ء میں یہ ممی قاہرہ کے عجائب گھر میں رکھ دی گئی ۔ 1974ء میں معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ ممی میں پھپھوندی لگ گئی ہے۔ چنانچہ اکتوبر 1976ء میں اسے پیرس کے ممی گھر میں بیس سائنس دانوں نے ممی کو پھپھوندی سے نجات دلائی اور پھر اسے اسی تزک و احتشام کے ساتھ قاہرہ بھیجا گیا۔

رمسیس دوم کی لاش (ممی)۔
ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
ساتھی منصوبے
آلات
دیگر زبانیں