ربن ٹراپ
وکیپیڈیا سے
پیدائش: 1893
وفات: 1946ء
جرمن نازی لیڈر ، رائن لینڈ میں پیدا ہوا۔ 1932ء میں نازی پارٹی کا کارکن بنا اور بہت جلد امور خارجہ میں ہٹلر کا مشیر خاص ہوگیا ۔ 1938ء تک برطانیہ میں جرمنی کا سفیر رہا ۔اور 1938 سے 1945ء تک جرمنی کے وزیر خارجہ کی حیثیت سے کام کیا۔ جرمنی کی جارحانہ کاروائیوں میں ربن ٹراپ کا بڑا ہاتھ تھا۔ دوسری جنگ عظیم کے خاتمے پر گرفتار ہو اور 1946ء میں اس پر نورمبرگ کی فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا اور پھانسی دی گئی۔