رحمان بابا
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
پیدائش 1650ء
انتقال:1715ء
پشتو کے عظیم صوفی شاعر ۔ عبدالرحمن نام۔ مہمند قبیلے کی ایک شاخ غوریہ خیل سے تعلق رکھتے تھے۔ پشاور کے قریب موضع کلی میں پیدا ہوئے ۔ اپنے زمانے کے متبحر علما سے فقہ اور تصوف کی تعلیم حاصل کی۔ پشتون شاعری کے حافظ شیرازی کہلاتے ہیں۔ آ پ کا کلام تصوف کے رموز و عوامض سے مملو ہے۔ مجموعہ کلام دیوان کے نام سے شائع ہو چکا ہے ۔ اس میں پانچ ہزار کے قریب اشعار ہیں۔ مزار پشاور کے جنوب میں ہزار خانہ کے مقام پر ہے۔
|
|||||||||||||||||