رحیم یار خان ریلوے اسٹیشن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
رحیم یار خان ریلوے اسٹیشن
Rahim Yar Khan Railway Station
محل وقوعرحیم یار خان
مالکوزارت ريلوے
لائن(لائنیں)کراچی-پشاور ریلوے لائن
تعمیرات
معذور رسائیHandicapped/disabled access موجود ہے
دیگر معلومات
اسٹیشن کوڈRYK
خدمات
پچھلا اسٹیشن پاکستان ریلوے اگلا اسٹیشن
آدم صحابہ
بطرف کیماڑی
کراچی-پشاور لائن ترنڈا
Map
پاکستان ریلوے نیٹ ورک

رحیم یار خان ریلوے اسٹیشن پاکستان کے شہر رحیم یار خان میں کراچی - پشاور مرکزی ریلوے لائن پر واقع ہے۔ یہ پاکستان ریلویز کا ایک اہم ریلوے اسٹیشن ہے اور یہاں مرکزی ریلوے لائن سے گزرنے والی کافی ٹرینں روکتیں ہیں۔[1]

یہاں سے ٹرینیں پاکستان کے مختلف شہروں کو جاتی ہیں جن میں کراچی، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، سیالکوٹ، سرگودھا، گوجرانوالہ، ملتان، پشاور، کوئٹہ، حیدرآباد، بہاولپور، سکھر، روہڑی، جھنگ، نوابشاہ، گجرات، جہلم، نوشہرہ، جیکب آباد سبی، اٹک، خانیوال، کوٹری اور نارووال شامل ہیں۔

تاریخ[ترمیم]

رحیم یار خان کا پرانا نام نوشہرہ تھا اس شہر کا نام اس وقت تبدیل ہوا جب 1881 میں ریلویز اٹھارٹیز نے اس کا نام بدلنے کی خواہش ظاہر کی کیونکہ اسی نام (نوشہرہ) کا اسٹیشن ضلع پشاور میں بھی تھا تو ریاست بہاولپور کے نواب سر صادق محمد خان نے اپنے پہلے بیٹے کے نام پر اس شہر کا نام نوشہرہ سے بدل کر رحیم یار خان رکھ دیا تھا۔[2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Rahim Yar Khan Railway Station"۔ Traveler Trails (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 ستمبر 2023 
  2. "Rahim Yar Khan Railway Station"۔ Traveler Trails (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 ستمبر 2023 

مزید دیکھیے[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔

متناسقات: 28°25′24″N 70°18′10″E / 28.4233°N 70.3027°E / 28.4233; 70.3027