رصد گاہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(رصدگاہ سے رجوع مکرر)


رصدگاہ (Observatory) ایک عمارت جہاں سے فلکی اجرام و مظاہر کا مشاہدہ کیا جاتا ہے۔ رصد گاہیں بلند و بالا پہاڑوں پر، گنبد نما عمارتوں میں قائم کی جاتی ہیں تاکہ فضائی آلودگیاں ان کی راہ میں مزاحم نہ ہوں۔ اس کے اندر گھومنے والے منبر پر طاقتور دوربینیں نصب ہوتی ہیں جنہیں لاکھوں میل دور کسی بھی جرم فلکی پر مرکوز کیا جا سکتا ہے۔ ریڈیائی رصدگاہیں شہروں سے دور عموماً گہری وادیوں میں بنائی جاتی ہیں تاکہ مقامی ریڈیائی موجیں خلاء سے موصول ہونے والے اشارات میں خلل نہ ڈالیں۔ یہ فلکی طبیعیات کا اہم حصہ ہے۔

اشتقاقیات[ترمیم]

رصد دراصل عربی الاصل لفظ ہے اور اِس سے مراد نگرانی کرنے، نظر رکھنے اور مشاہدہ کرنے کی ہوتی ہے۔ لہٰذا اِسے ’’فلکیاتی مشاہدہ گاہ‘‘ یا ’’فلکیاتی رصدگاہ‘‘ (Astronomical Observatory) بھی کہا جا سکتا ہے، نیز رصدگاہ کا (لغوی) مطلب کوئی بھی ایسی جگہ کی ہو سکتی ہے جہاں کسی چیز کی نگرانی یا مشاہدہ کیا جاتا ہو۔