رعد میزائل
| رعد میزائل | |
| عمومی معلومات | |
| پورا نام | رعد کروز میزائل |
| حد | کلومیٹر |
| اسلحہ | ایک ایٹم بم یا کوئی عام بم |
| قسم | {{{قسم}}} |
| قیمت | |
| لمبائی | 4,85 میٹر |
| چلانے کی جگہ | ہوائی جہاز (ایف - 16، جے ایف-17 تھنڈر) |
| رہنمائی کا نظام | INS, TERCOM/DSMAC, GPS |
| وزن | 1100 کلوگرام |
| رفتار | 0,9 Mach |
رعد میزائل جس حتف 8 بھی کہلاتا ہے۔ پاکستان کا بنایا گیا ہوا سے زمین میں مار کرنے والا میزائل ہے۔ اسے پاکستانی کمپانی Air Weapons Complex نے بنایا ہے۔حتف 8 یا رعد میزائل اسی میزائل پروگرام کا ایک حصہ ہے۔ یہ ایک کروز میزائل ہے جو فضاء سے جیٹ طیارے کے مدد سے داغا جا سکتا ہے۔ رعد کروز میزائل ہر قسم کے ایٹمی اور روایتی ہتھیار اپنے ساتھ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ساٹھے تین سو کلو میٹر تک اپنے ہدف کو کمال درستگی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ میزائل سٹیلتھ صلاحیت کا حامل ہے اور دشمن کے راڈار اور دیگر باخبر رکھنے والے آلات کی نظروں میں آئے بغیر اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ اسٹریٹجک نقطہ نگاہ سے اس میزائل کی بہت اہمیت ہے۔ کسی بھی جنگ کے دوران یہ میزائل آسانی سے دشمن کے آلات، راڈار پوسٹ بالخصوص بحری بیڑے اور بحری جہازوں کو نہایت درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس وجہ سے رعد کروز میزائل کی بدولت پاکستان کو زمین اور سمندر پر “اسٹریٹجک سٹینڈ آف” استعداد حاصل ہو گئی ہے۔
استعمال کرنے والے ممالک [ترمیم]
پاکستان نے 31 مئی، 2012 میں حتف 8 رعد میزائل کا کامیاب تجربہ کیاہے۔