رنگون

وکیپیڈیا سے

:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

Rangoon

برما کا درالحکومت اور اہم بندرگاہ ۔ دریائے ایروتی کے دہانے پر آباد ہے۔ اور برما کا سب سے بڑا شہر اور اہم تجارتی اور ثقافتی مرکز ہے۔ یہاں چاول چھڑنے ، لکڑی چیرنے ، تیل صاف کرنے اور جہاز سازی کے کارخانے ہیں۔ آٹھارویں صدی تک یہ ایک چھوٹا سا گاؤں تھا ۔ 1753ء میں برما کا درالسلطنت بنا ۔ 1842 میں انگریزوں کے زیرتسلط رہا ۔ 1930ء کے بھونچال میں نصف سے زیادہ شہر تباہ ہوگیا ۔ جنگ عظیم دوم میں جاپانی قبضے کے دوران بھی اسے کافی نقصان پہنچا ۔ بہادر شاہ ظفر یہیں دفن ہیں۔

‘‘http://ur.wikipedia.org/wiki/%D8%B1%D9%86%DA%AF%D9%88%D9%86’’ مستعادہ منجانب