روئے خط
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
| یہ مضمون کسی بھی ذرائع سے حوالہ نہیں دیتا۔ براہ مہربانی قابل اعتماد ذرائع سے حوالہ جات دیں۔ ایسے مواد کو کسی بھی وقت ویکیپیڈیا سے ختم کیا جا سکتا ہے۔ |
روئے خط خطوط پر (جیسے روئے آب = پانی پر) ایک مفہومی لفظ ہے جو کہ خطوط کی سطح پر یا براہ خط کا مفہوم ادا کرتا ہے، اِسے مختصر طور پر روئخط بھی لکھا جاتا ہے۔ اس کو انگریزی میں online کہا جاتا ہے، ایسی کسی بھی چیز کو کہا جاتا ہے جو کہ کسی بڑے شراکی نظام یا نیٹ ورک سسٹم (بطور خاص، شمارندی شراکہ یعنی computer network) سے متصل ہو۔ بالفاظ دیگر اس شراکے میں موجود آلات ، عقدے (nodes) یا شمارندے ایک خطی حیثیت میں مسلسل تصور کئے جاتے ہیں اور اسی وجہ سے ان پر موجود کوئی بھی مواد یا ڈیٹا (جو منتقل کیا جا رہا ہو) وہ خطوط پر ہونے کا تصور پیدا کرتا ہے اور اسی تصور سے یہ لفظ یعنی برخط یا آن لائن وجود میں آتا ہے۔