روبس پیئر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
روبس پیئر

پیدائش: 1758ء

انتقال: 1794ء


انقلاب فرانس کا ممتاز رہنما ۔ جسے ’’ دورِ ہیبت ‘‘ کے دوران میں اقتدار حاصل ہوا۔ انقلاب سے پہلے منصف کے عہدے پر فائز تھا فرانسیسی مفکر روسو کے خیالات سے بے حد متاثر تھا۔ قومی اسمبلی کا رکن منتخب ہوا ۔ پھر انقلاب کے زمانے میں جیکوین گروپ اور پیرس کمیون کا لیڈر ہوا۔ قومی کنونشن کے موقع پر فرانس کو جمہوریہ بنانے اور بادشاہ کو پھانسی دینے کی تجویز پیش کی۔ 1793ء میں تحفظ عامہ کی کمیٹی کا رکن ہوا اور انقلاب کے بہت سے دشمنوں کو تختہ دار پر چڑھایا ۔ مگر دوسرے سال میں خود پھانسی پائی۔ اپنے ہم عصروں میں دیانت دار اور صاحب ضمیر انسان مشہور تھا ۔