روڑالہ روڈ
| روڑالہ روڈ | |
| عمومی معلومات | |
| ملک | |
| صوبہ | پنجاب |
| ضلع | فیصل آباد |
| محل وقوع | 31.201 درجے شمال، 73.3 درجے مشرق |
| منطقۂ وقت | معیاری عالمی وقت +5 |
| رمزِ ڈاک | 37200 |
| رمزِ بعید تکلم | 041 |
|
پاکستان میں روڑالہ روڈ کا مقام |
|
روڑالہ روڈ تحصیل جڑانوالہ کا ایک قصبہ ہے۔ جو ضلع فیصل آباد میں وسطی پنجاب، پاکستان میں واقع ہے۔
فہرست |
تعارف [ترمیم]
روڑالہ روڈچک نمبر 283گ ب اور منڈی روڑالہ روڈ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ روڑالہ روڈ کا تمام علاقہ میدانی ہے۔ یہ قصبہ تحصیل جڑانوالہ اور تحصیل تاندلیانوالہ کے درمیان میں ریلوے لائن کی پٹی پر واقع ہے۔ اس کا رمز ڈاک (پوسٹ کوڈ) 37200 ہے اور رمز بعید تکلم(ٹیلیفون کوڈ) 041 ہے۔ اس قصبہ میں ایک ریلوے سٹیشن بھی واقع ہے جہاں پر ریلوے ٹرینوں کا جنکشن بھی موجود ہے ۔ اس میں ایک بس سٹینڈ بھی ہے جہاں سے جڑانوالہ اور فیصل آباد جانے کے لئے بسیں مل سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ ایک ٹیکسی سٹینڈ بھی ہے جہاں سے ہر وقت آپ کو ٹیکسی میسر آ سکتی ہے۔
محکمہ خوراک [ترمیم]
روڑالہ روڈ میں پنجاب حکومت کے محکمہ خوراک نے گندم وغیرہ ذخیرہ کرنے کے گودام بھی بنا رکھے ہیں۔[1]
تعلیم و تربیت [ترمیم]
روڑالہ روڈ میں درج ذیل سکول معیاری تعلیم فراہم کر رہے ہیں۔
- گورنمنٹ بوائز ہائی سکول 282 گ ب
- گورنمنٹ گرلز ہائی سکول
- گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول
- کوالٹی ایجوکیشنل کمپلیکس نجی
- علامہ اقبال پبلک سکول نجی
- جناح پبلک سکول نجی
- اسامہ پبلک سکول نجی
- مغل پبلک سکول نجی
- مسلم ماڈل ہائی سکول نجی
مساجد [ترمیم]
اس قصبہ میں بہت خوبصورت اور وسیع مساجد موجود ہیں۔جن میں سے چند درج ذیل ہیں۔
تہذیب و تمدن [ترمیم]
- علاقائی کھیل
- شادی کی تقاریب
شخصیات [ترمیم]
روڑالہ روڈ کی مندرجہ ذیل شخصیات ملکی اور غیر ملک سطح پر نمایاں مقام رکھتی ہیں۔
طاہر عدیم [2] (شاعر) [ترمیم]
طاہر عدیم ملک پاکستان کے ایک بڑے شاعر ہیں جو جرمنی میں مقییم ہیں ۔
ملک ریاض نوید[3] [ترمیم]
ملک ریاض نوید کی پاکستان میں فٹ بال کے فروغ کے لئے بڑی خدمات ہیں۔ انہوں نے فٹ بال پاکستان کی ویب بنا کر پاکستان مِیں فٹ بال کے کھیل کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وہ فٹ بال کے جرمنی میں ریفری بھی ہیں۔[4]
شرافت امجد وقار [ترمیم]
شرافت امجد وقار قصبہ روڑالہ روڈ کے مشہور کرکٹر تھے۔ 2008ء میں تاندلیانوالہ، فیصل آباد روڑ پر ایک حادثہ میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ ان کی برسی کے موقع پر ہر سال شرافت امجد وقار میمیوریل کرکٹ ٹورنامنٹ کروایا جاتا ہے جس میں علاقے کے بہتریں ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔
کھیل [ترمیم]
روڑالہ روڈ میں کرکٹ اور فٹ بال مشہور کھیل ہیں۔ قصبہ کے مشہور کلب درج ذیل ہیں۔
- کرکٹ
- فٹ بال
قریبی شہر [ترمیم]
حوالہ جات [ترمیم]
بیرونی روابط [ترمیم]
- روڑالہ روڈ ٹیگیو کی ویب پر
- روڑالہ روڈ ورچوئل ٹورسٹ کی ویب سائٹ پر
- روڑالہ روڈ میپ لینڈیا کی ویب پر
- روڑلہ روڈ فورم جار کی ویب پر
- روڑالہ روڈ فیکٹولیکس کی ویب پر
- ملک ریاض نوید
- ملک ریاض نوید
- فٹ بال پاکستان
|
||||||||||||||||||||
|
|||||