رچرڈ وون وائسزاکر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
رچرڈ وون وائسزاکر


صدر جرمنی
در منصب
1 جولائی 1984 – 30 جون 1994
چانسلر ہیلمٹ کوہل
پیشرو کارل کارسٹنس
جانشین رومن ہرزوگ

پیدائش 15 اپریل 1920 (1920-04-15) ‏(94)
اسٹٹگارٹ, جرمنی
سیاسی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک اتحاد
ازواج ماریان وون وائسزاکر
مادر علمی بیلول کالج، آکسفورڈ

جامعہ گری نوبل
جامعہ گوٹنجن

مذہب لوتھرن
دستخط

رچرڈ کارل فریپر وون وائسزاکر (پیدائش 15 اپریل 1920)، عام طور پر رچرڈ وون وائسزاکر کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ آپ جرمن سیاستدان ہیں اور آپ کا تعلق کرسچن ڈیموکریٹک اتحاد سے ہے۔ آپ نے 1981 سے 1984 تک برلن کے گورننگ میئر کا عہدہ سنبھالا اور 1984 سے 1994 تک وفاقی جمہوریہ جرمنی کے صدر رہے۔ آپ کی صدارت کے دوران جرمنی کا اتحاد پایہ تکمیل تک پہنچا اور جرمن ڈیموکریٹک ریپبلک کے علاقوں کو وفاقی جمہوریہ جرمنی میں شامل کرلیا گیا۔ اسطرح آپ متحد جرمنی کے پہلے صدر بنے۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

وائسزاکر نیو کاسل، اسٹٹگارٹ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد ارنسٹ وون وائسزاکر ایک سفیر تھے اور والدہ ماریان نی وون گریوینٹز کا تعلق مشہور وائسزاکر گھرانے سے تھا۔ آپ کے والد نازی جرمنی کی وزارت خارجہ کے اعلیٰ عہدیدار تھے۔ آپ کے دو بھائی تھے، ان میں سے ایک کارل فریڈرک وون وائسزاکر ماہر طبیعیات اور فلسفہ تھے اور دوسرے ہائنرک وون وائسزاکر تھے جو 1939 میں دوسری جنگ عظیم میں مارے گئے۔ 1967 میں ان کی ہمشیرہ الیزیبتھ کی شادی ڈاکٹر کونارڈ ریزر سے ہوئی جو عالمی کونسل برائے چرچ (World Council of Churches) کے سیکرٹری جنرل تھے۔[1] آپ کے دادا کارل وون وائسزاکر سلطنت ورٹمبرگ کے وزیر اعظم تھے۔ والد سفارتکار ہوے کیوجہ سے آپ کا بچپن کا بیشتر حصہ سویٹزر لینڈ اور اسکینڈے نیویا مین گزرا۔ ان کا خاندان 1920 سے 1924 تک بازیل، 1924 سے 1926 تک کوپن ہیگن، 1931 سے 1933 تک اوسلو، اور 1933 سے 1936 تک برن میں رہا۔ 1936 میں آپ کا گھرانہ برلن آ گیا۔

17 سال کی عمر میں آپ برطانیہ چلے گئے، جہاں آپ نے بیلول کالج، آکسفورڈ سے فلسفے اور تاریخ کی تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد آپ فرانس کی جامعہ گری نوبل پڑھنے گئے۔ دوسری عالمی جنگ شروع ہونے کے بعد آپ جرمن فوج میں شامل ہو گئے۔ 1945 میں آپ مشرقی پرشیا میں زخمی ہوئے اور اسٹٹگارٹ گھر بھیج دیئے گئے۔ اس کے بعد آپ نے تعلیم کا سلسلہ دوبارہ گوٹنگن سے شروع کیا اور تاریخ کا مضمون چنا مگر آخر میں قانون کو مضمون چن لیا۔ 1947 می جب ان کے والد کے ارنسٹ وون وائسزاکر، یہودیوں کو مقبوضہ فرانس سے ملک بدر کرنے کے الزام میں وزارتوں کے مقدمہ کے ملزم تھے، آپ نے اپنے والد کے اسسٹنٹ دفاعی وکیل کے طور پر خدمات انجام دیں۔

انہوں نے اپنا پہلا قانون کا امتحان 1950 میں اور دوسرا 1953 میں دیا اور 1955 ڈاکٹریٹ (ڈاکٹر جیورس) کا رتبہ حاصل کیا۔ 1953 میں انہوں نے میریان وون کریٹسشمن سے شادی کی اور ان کے چار بچے ہیں: رابرٹ کلاس وون وائسزاکر جو جامعہ میونخ میں معاشیات کے پروفیسر ہیں، اینڈریاس وون وائسزاکر جو اکیڈمی برائے علم فنون میونخ میں پروفیسر ہیں، بیٹرائس وون وائسزاکر جو وکیل اور صحافی ہیں اور فرٹز ایکارٹ وون وائسزاکر جو طب کے پروفیسر ہیں۔

وائسزاکر نے 1950 سے 1958 تک مینسمین میں نوکری کی، 1953تک سائنٹفک اسسٹنٹ کے طور پر، 1953 تک قانونی مشیر اور 1957 میں اقتصادی پالیسی کے محکمہ کے سربراہ بنے۔ 1958 سے 1962 تک آپ والڈہاسن بینک کے سربراہ رہے، یہ بینک ان کی اہلیہ کے رشتہ داروں کا تھا۔ 1962 سے 1966 تک آپ ایک دواؤں کی کمپنی بوہرنگر انگلہیم کے مجلس نظما کا حصہ رہے۔

سیاسی سفر[ترمیم]

آپ نے 1954 میں کرسچن ڈیموکریٹک اتحاد میں شمولیت اختیار کی اور 1969 میں بنڈسٹاگ (جرمن پارلیمان) کے رکن بنے اور 1981 تک اپنی خدمات پیش کیں۔ 1974 میں وہ اپنی جماعت کے پہلی دفعہ صدارتی امیدوار بنے۔

1981 میں آپ بنڈسٹاگ کے نائب صدر بنے اور اس کے بعد مغربی برلن کے گورننگ میئر (1981-1984)۔ 1984 میں آپ کو بنڈس ورسمّلنگ (فیڈرل کنوینشن) نے جرمنی کا صدر منتخب کیا۔

وائسزاکر اپنی تقریوں کیوجہ سے مشہور ہیں

حوالہ جات[ترمیم]

َََ

  1. ^ http://www.wcc-coe.org/wcc/press_corner/pc_konradbio.html