رکن الدین فیروز
وکیپیڈیا سے
رکن الدین فیروز (1236ء) سلطنت دہلی کے خاندان غلاماں کا چوتھا بادشاہ تھا جس نے صرف 7 ماہ حکومت کی۔ وہ شمس الدین التمش (1211ء تا 1236ء) کا بیٹا تھا۔ اپریل 1236ء میں التمش کے انتقال کے بعد وہ تخت پر بیٹھا لیکن اسے تخت کے لائق نہیں سمجھا جاتا تھا اس لیے نومبر 1236ء میں مارا گیا۔ التمش کی بیٹی رضیہ سلطانہ نے اس کے بعد اقتدار سنبھالا۔