رہبانیت

وکیپیڈیا سے

:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

Asceticism

وہ نظریہ جو جسم کو شر سے بھرا ہوا اور ناپاک اور روح کو مقدس قرار دیتا ہے۔ اس نظریے کی رو سے انسان کو اپنی جسمانی ضروریات ، خواہشات اور تقاضوں کو زیادہ سے زیادہ کچل کر روحانی بالیدگی حاصل کرنی چاہیے ۔ یہ نقطہ نظر قدیم زمانے میں بیشتر مذاہب ، خاص طور پر عیسائیت اور بدھ مت سے متعلق رہا ہے۔ اسلام اس کو ناپسند کرتا ہے ۔ اس کے متعلق قرآن پاک میں خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ ہم نے اس کا حکم نہیں دیا ۔ بلکہ لوگوں نے خود اس کو اختیار کر لیا ہے۔ حضور (ص) کا ارشار ہے کہ اسلام میں رہبانیت نہیں ہے۔