ریاست بہاولپور

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
پاکستان کا نقشہ، ریاست بہاولپور کو سرخ رنگ میں نمایاں کیا گیا ہے

ریاست بہاولپور، برطانوی ہند میں ایک ریاست تھی۔ 1947ء میں تقسیم ہند بننے کے بعد اس نے پاکستان سے الحاق کیا لیکن 1955ء تک اس کی ریاستی حیثیت برقرار رہی۔ ریاست بہاولپور دریائے ستلج اور دریائے سندھ کے کنارے پر واقع ہیں۔ ریاست تین اضلاع بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں تقسیم تھی۔

ریاست بہاولپور کی بنیاد 1690ء میں بہادر خان دوئم نے رکھی۔ نواب محمد بہاول خان سوئم نے برطانوی حکومت سے پہلا معاہدہ کیا جس کی وجہ سے ریاست بہاولپور کو خود مختار حثیت حاصل ہوئی۔

[ترمیم] تاریخ

[ترمیم] ریاست بہاولپور کے ڈاک ٹکٹ

1945ء تک ریاست بہاولپور برطانوی حکومت کے جاری کردہ ڈاک ٹکٹ استعمال کرتی تھی۔ یکم جنوری 1945ء کو سرکاری استعمال کے لیے اپنے ٹکٹ جاری کیے۔ یکم دسمبر 1947ء کو حکمران خاندان کی حکمرانی کے 200 سال پورے ہونے پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا گیا جس پر نواب بہاول خان کی تصویر اور لفظ بہاولپور لکھا ہوا تھا۔ بعد میں یکم اپریل 1948ء کو مختلف نوابوں اور عمارات کی تصاویر پر مشتمل ڈاکٹ ٹکٹ جاری کیے گئے۔ بعد ازاں اکتوبر 1949ء کو یونیورسل پوسٹل یونین کی 75 ویں سالگرہ پر بھی ٹکٹ جاری کیے گئے۔ اس کے بعد ریاست نے مزید ٹکٹ جاری نہیں کیے اور صرف پاکستان کی جاری کردہ ٹکٹیں ہی استعمال کیں۔

[ترمیم] بہاولپور کے حکمران

دور حکومت نواب امیر بہاولپور
1690ء - 1702ء بہادر خان دوئم
1702ء - 1723ء مبارک خان اول
1723ء - 11 اپریل 1746 صادق محمد خان اول
11 اپریل 1746 - 12 جون 1750 محمد بہاول خان اول
12 جون 1750 - 4 جون 1772 مبارک خان دوئم
4 جون 1772 - 13 اگست 1809 محمد بہاول خان دوئم
13 اگست 1809 - 17 اپریل 1826 صادق محمد خان دوئم
17 اپریل 1826 - 19 اکتوبر 1852 محمد بہاول خان سوئم
19 اکتوبر 1852 - 20 فروری 1853 صادق محمد خان سوئم
20 فروری 1853 - 3 اکتوبر 1858 فتح محمد خان
3 اکتوبر 1858 - 25 مارچ 1866 محمد بہاول خان چہارم
25 مارچ 1866 - 14 فروری 1899 صادق محمد خان چہارم
14 فروری 1899 - 15 فروری 1907 محمد بہاول خان پنجم
15 فروری 1907 - 14 اکتوبر 1955 صادق محمد خان پنجم
14 اکتوبر 1955 ریاست بہاولپور کا خاتمہ
ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
ساتھی منصوبے
آلات
دیگر زبانیں