رینالدو بگنیو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

آرجنٹینا کے سابق فوجی حکمراں۔21 جنوری 1928 کو پیدا ہوئے۔ جنرل بِگنیو سنہ بیاسی۔تراسی میں ملک کے صدر رہے۔ لیکن اس سے پہلے جب وہ فوج میں ملازم تھے تو ان پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے سنگین الزامات لگائے گئے کیونکہ نرل بِگنیونے1978 اور 1979 کے دوران ملک کے سب سے بڑے ٹارچر مرکز کے دوسرے اعلی ترین افسر تھے اور انہوں نے اس وقت اغوا اور تشدد کے احکامات جاری کیے تھے۔ ’کامپو دے مایو‘ کہلانے والا یہ فوجی مرکز دار الحکومت بوئنوس آئریس کے باہر واقع تھا۔ اپریل 2010 میں عدالت کی جانب سے انہی الزامات کی روشنی میں انہیں 25 سال قید کی سزا سنائی گئی۔