ریچل کوری
وکیپیڈیا سے
تصویر:Rachelcorrie07.jpg
ریچل کوری
ریچل کوری (Rachel Corrie) (پدائش 10 اپریل 1979ء)، (وفات 16 مارچ 2003ء) عالمی اتحاد تنظیم کی امریکی رکن تھی، جو مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی گھر کو منہدم کرتے ہوئے bulldozer کو روکنے کے لیے اس کے سامنے کھڑی ہو گئی، مگر اسرائیلی بلڈوزر اس کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اس پر چڑھ دوڑا، اور ریچل نے اپنے احتجاجی مظاہرے میں بہادری سے جان دے دی۔
[ترمیم] ردعمل
یورپی ممالک میں ریچل کی موت پر ملاجلا ردّعمل رہا۔ البتہ ریچل کے وطن امریکہ میں شاید ہی کوئی آواز کھلے بندوں اس کے حق میں اُٹھی۔ نہ صرف یہ بلکہ الٹا اسے دہشت گرد کہا گیا اور اس کے والدین کو نفرت انگیز پیغامات بھیجے گئے جس میں اس کے کچلے جانے پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔ بہت سے لوگوں نے کہا کہ وہ اسی انجام کی حقدار تھی[1] ۔
[ترمیم] حوالہ جات
- ^ 28 اپریل ۲۰۰۶ انڈیپینڈنٹ " Robert Fisk: United States of Israel? "