ریڈرز ڈائجسٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
ریڈرز ڈائجسٹ کا نشان

ریڈرز ڈائجسٹ دنیا میں سب سے زیادہ پڑھا جانے والا فیملی میگزین ہے۔ اسے 1922ء میں ڈی وٹ ویلس نے امریکہ میں شروع کیا۔ آہستہ آہستہ یہ دنیا میں بہت مقبول ہو گیا۔

پوری دنیا میں اسکے 50 ایڈیشن، 70 ملکوں میں اور 20 زبانوں میں 10 کروڑ سے زیادہ لوگوں تک پہنچتے ہیں۔

ریڈرز ڈائجسٹ

ریڈرز ڈائجسٹ کا خیال ڈی وٹ ویلس کو اس وقت آیا جب وہ پہلی جنگ عظیم کے دوران امریکی فوج میں سارجنٹ تھا زحمی تھا اور فرانس کے ایک ہسپتال میں پڑا ہوا تھا۔ وہ روز بے شمار میگزین پڑھتا اور اس بات سے بڑا متاثر تھا کہ کچھہ مضامین بہت زیادہ اہمیت کے حامل تھے۔ اس نے سوچا کہ اگر ان مضامین کا خلاصہ بنایا جاۓ اور انھیں جیبی سائز کی کتاب میں شائع کیا جاۓ تو یہ کتاب ہمیں معلومات دے گی باشعور بناۓ گی اور کچھہ مزہ بھی دے گی یہ نسخہ میگزین کی کامیابی کی بنیاد تھا۔

بیرونی رابطے[ترمیم]