ریڈ ڈئیر(البرٹا)

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

ریڈ ڈئیر نامی شہر کینیڈا کے صوبے البرٹا کے وسط میں واقع ہے۔ یہ شہر کیلگری ایڈمنٹن راہداری کے وسط میں واقع اور کیگری اور ایڈمنٹن کے بعد صوبہ البرٹا کا تیسرا بڑا شہر ہے۔ ریڈ ڈئیر ایسپن پارک لینڈ میں واقع ہے اور اس علاقے میں تیل، غلہ اور مویشیوں کی پیداوار مشہور ہے۔

فہرست

[ترمیم] وجہ تسمیہ

مقامی کری زبان میں اس علاقے کو جو نام دیا جاتا تھا، اس کا مفہوم دریائے واپیٹی یعنی ایلک دریا تھا۔ چند ابتدائی برطانوی آبادکاروں نے ایلک یا واپیٹی کو یورپی سرخ ہرن ہی کی ایک قسم سمجھا اور اس طرح موجودہ نام پڑا۔ شمالی امریکہ کا ایلک یورپی ایلک سے مختلف ہے اور یورپی ایلک کو شمالی امریکہ میں موز کہتے ہیں۔

[ترمیم] تعلیم

یہاں کے تیس مختلف سکولوں میں دس ہزار سے زیادہ طالب علم پڑھ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں کالج بھی موجود ہیں۔

[ترمیم] آبادی

شہر کی کل آبادی 2009 کی مردم شماری کے تحت 89891 افراد پر مشتمل ہے۔

[ترمیم] موسم

ریڈ ڈئیر میں نیم بنجر قسم کا موسم ہوتا ہے۔ 24 اگست 1991 میں سب سے زیادہ گرمی 36 ڈگری ریکارڈ کی گئی جبکہ سرد ترین درجہ حرارت منفی 34.3 ریکارڈ ہوا جو 9 دسمبر 1977 کو تھا۔

[ترمیم] ہوائی اڈہ

شہر میں ریڈ ڈئیر ریجنل ائیرپورٹ موجود ہے۔

ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
ساتھی منصوبے
آلات
دیگر زبانیں