ریکیاوک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ریکیاوک (Reykjavik) آئس لینڈ کا دار الحکومت اور اہم بندرگاہ۔ اس کی بنیاد 874ء میں رکھی گئی اور 1786ء میں اسے منشور عطا ہوا۔ 1801ء میں ڈنمارک کی حکومت کی نشست گاہ بنا۔ 1918ء میں اسے دار الحکومت کی حیثیت ملی۔ مچھلی پکڑنا اور انھیں ڈبوں میں بند کرنا یہاں کی اہم صنعت ہے۔ بندر گاہ کے قریب ایک بہت خوبصورت تفریحی مرکز بنایا گیا ہے۔ ہوائی اڈا، یونیورسٹی (1911ء) اور اعلی تعلیم کے ادارے بھی ہیں۔ اس کے قریب ہی گرم پانی کے چشمے ہیں جن کی بدولت گھروں کو گرم رکھے جاتے ہے۔ آبادی (2006ء): 115,420 نفوس پر مشتمل ہے۔

نگار خانہ[ترمیم]