ذائقہ (طبیعیات)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(زائقہ (طبیعیات) سے رجوع مکرر)
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

سادہ سے الفاظ میں تو یوں کہا جاسکتا ہےکہ ذراتی طبیعیات میں ذائقہ سے مراد کسی بھی بنیادی ذرے کی پائی جانے والی مختلف اقسام کی ہوتی ہے۔ اور طبیعیات میں اسکی تعریف یوں کی جاتی ہے کہ ؛ ذراتی طبیعیات میں ذائقہ ، کسی عنصری ذرے کا مقداریہ عدد (quantum number) ہوتا ہے جو کہ اسکی (یا ان ذرات کے) ، نحیف تفاعلات سے وابسطہ ہوتا ہے۔ اس مقداریہ عدد کو ایک متناظر (symmetry) تصور کیا جاتا ہے اور طبیعیات سے تعلق رکھنے والے نحیف برقی نظریے (electroweak theory) میں یہ متناظر دراصل مقیاسی ہوتا ہے کہ جس میں انحطاط کے ساتھ ، واقعات تبدل ذائقہ بھی پاۓ جاتے ہیں ۔ جبکہ مقداریہ لونی حرکیات (quantum chromodynamics) میں زائقے کا یہ متناظر ، ایک کائناتی حیثیت رکھتا ہے۔