زاویہ

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
نشانِ زاویہ

علمِ ہندسہ و مثلثیات میں، وہ شکل جو دو اضلاع کا ایک ہی نقطہ پر ملنے سے بنتی ہے، زاویہ کہلاتی ہے.جو ایک دوسرے کو قطع کرنے والے دو خط مستقیم کے مقام اتصال پر کا کانا یا کونے ۔ زاویے کی پیمائش اس دائرے کے محیطی درجوں میں ہوتی ہے۔ جس کا مرکز زاویے کا اسی نقطہ ہو۔ اگر کسی دائرے کے محیط کو 360ء برابر حصوں میں تقسیم کیا جائے اور نقاط تقسیم مرکز سے ملا دیے جائیں تو دائرے کا وہ رقبہ جو متصلہ خطوط کے درمیان واقع ہوگا ایک درجہ رقبہ کہلائے گا اور جو کونا راس پر بنے گا وہ ایک درجے کا زاویہ کہلائے گا۔ اس طرح سے کل چکر میں 360 درجے ہوتےہیں۔ اب اگر کسی اور کونے کی پیمائش مطلوب ہو تو دیکھ لیا جاتا ہے کہ اس میں کتنے درجے میںاس بات کا اندازہ کرنے کے لیے ایک آلہ استعمال کیا جاتا ہے جس کو پروٹریکٹر کہتے ہیں۔ یہ لکڑی ، دھات یا پلاسٹک وغیرہ کا ایک نصف دائرہ ہوتا ہے جس پر درجوں اور ان کے کسور کے نشانات لگے ہوتے ہیں جو گھڑی کی سوئیوں کی حرکت کے رخ اور نیز اس کے الٹ ہوتے ہیں۔ تاکہ جس بھی زاویے کا رخ ہو اس کی پیمائش ہو سکے۔



فہرست

[ترمیم] اقسام

قائمہ زاویہ

[ترمیم] قائمہ زاویہ

وہ زاویہ جس کی مقدار 90 درجہ کے برابر ہو، قائمہ زاویہ کہلاتا ہے.

[ترمیم] حادہ زاویہ

وہ زاویہ جس کی مقدار 90 درجہ (قائمہ زاویہ) سے کم ہوتی ہے، حادہ زاویہ کہلاتا ہے.

[ترمیم] منفرجہ زاویہ

وہ زاویہ جس کی مقدار قائمہ زاویہ (90 درجے) سے زیادہ اور دو قائمہ زاویوں (180 درجے) سے کم ہوتی ہے، منفرجہ زاویہ کہلاتا ہے.

[ترمیم] مستقیم زاویہ

وہ زاویہ جس کی مقدار دو قائمہ زاویوں (180 درجے) کے برابر ہوتی ہے، زاویہ مستقیم کہلاتا ہے.


[ترمیم] مزید دیکھئے

ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
ساتھی منصوبے
آلات
دیگر زبانیں