زورسفرینہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
مطابق 1886ء : ایک جاپانی زورسفرینہ (جن رکی شا) کا ایک عکس۔
مطابق 2004ء : ہندوستان کے شہر کلکتہ میں ایک زورسفرینے والا اپنے زورسفرینہ کو کھینچ رہا ہے۔

زورسفرینہ (جاپانی: 人力車، انگریزی: rickshaw) اصل میں ایک انسانی مقوام تنقل (human powered transport) کے طور پر سامنے آنے والے ناقل (vehicle) کو کہا جاتا تھا جبکہ آج کل اس میں انسانی مقوام (یعنی قوت لگائی) کے بجاۓ آلاتی مقوام زیادہ رائج ہے۔ چونکہ اس سواری میں تاریخی طور پر انسانی قوت یا زور لگا کر سفر کیا جاتا تھا اسی وجہ سے اسکو زورسفرینہ کہا جانے لگا یعنی موجودہ رائج لفظ rickshaw جسکو اکثر جاپانی کے بجاۓ انگریزی سمجھا جاتا ہے کی وجۂ تسمیہ بھی یہی ہے کہ جاپانی میں riki زور یا طاقت یا قوت لگانے (یعنی مقوام) کو کہا جاتا ہے جبکہ sha کا لفظ کسی بھی قسم کے سفرینہ (coach) ، مرکوبہ (coach) یا ناقل کے لیۓ آتا ہے ، یعنی جاپانی کے اس نام کا مطلب بھی زورسفرینہ ہی بنتا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ coach یا cart کے واسطے ایک اور لفظ مرکوبہ بھی آتا ہے جو کہ رکب سے بنا ہے (اور اردو میں اسی رکب سے رکاب بھی بنایا جاتا ہے) لیکن سفرینہ زیادہ سہل اور آسان ہے اور سفر سے تعلق کے ساتھ ساتھ یہ سفینہ سے صوتی نسبت بھی رکھتا ہے۔ مزید یہ کہ rikisha کا جاپانی لفظ اصل میں ایک اختصاری شکل ہے اسکی مکمل ساخت jin-riki-sha تھی ، جاپانی میں جن (jin) کے معنی انسان کے ہوتے ہیں؛ گویا اسکا اصل اور مکمل نام --- انسانی زورسفرینہ --- تھا جو کہ سکڑ کر صرف زورسفرینہ رہ گیا اور اپنی اس شکل میں 1887ء سے دیکھنے میں آرہا ہے۔ مختصراً اوپر کی تمام بات کو آسان الفاظ میں یوں دہرایا جاسکتا ہے کہ ۔۔۔۔۔ زورسفرینہ ایک ایسی سفر کرنے والی سواری یا گاڑی کو کہا جاتا ہے کہ جس کو زور لگا کر قابلِ سفر بنایا جاتا تھا اور اسی زور لگا کر سفر کرنے کی وجہ سے اس سفرینہ کا نام زورسفرینہ پڑ گیا جو آج تک برقرار ہے۔