زیرو ڈارک تھرٹی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

دنیا کے سب سے خطرناک اور مطلوب شخص اور القاعدہ نامی تنظیم کے سربراہ " شیخ اسامہ بن لادن " کی تلاش کے موضوع پر بنائی گئی ہالی ووڈ کی ایک فلم ۔ فلم میں اسامہ کی تلاش کے لیے ایجنسیوں کے کام کو نمایاں کیا گیا ہے ۔ ۔ کیتھرین بگلو کی اُسامہ بن لادن آپریشن پر بنائی گئی فلم"زیرو ڈارک تھرٹی" جو کہ فلم ہرٹ لاکر سے بہترین اداکارہ کا آسکر ایوارڈ جیت چکی ہیں ۔ اسکرین پلے بھی ہرٹ لاکر کی طرح مارک بول نے تحریر کیا ہے . [1]

کہانی[ترمیم]

فلم کا مرکزی کردار "مایا " نام کی ایک نو آموز سی آئی اے ایجنٹ ہے ۔ جس کو اسامہ بن لادن کی تلاش کے لیے نہ صرف پاکستان و افغانستان کے علاقوں پر محنت کرنا پڑتی ہے بلکہ اسے اپنے ادارے کے اہل کاروں اور عملے کی طرف سے بھی بے یقینی کے جذبات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ کہانی کی شروعات چھوٹے موٹے القاعدہ دہشت گردوں اور ان کے معاونین کی تفتیش سے ہوتی ہے ۔

کردار[ترمیم]

  • جیسیکا چیسٹن بہ طور مایا مرکزی کردار سی آئی اے نو آموز اہلکار
  • جیسن کلارک بہ طور ڈین سی آئی اے تفتیش کار
  • جوئل ایڈگارٹن بہ طور پیٹرک
  • کرس پراٹ بہ طور جسٹن , یو ایس نیوی اہلکار
  • مارک اسٹرونگ بہ طور جارج
  • جینفر اہل بہ طور جیسیکا
  • کیلی شینڈلر بہ طور جوزف بریڈلی, اسلام آباد میں سی آئی اے اسٹیشن چیف
  • ایڈگر ریمریز بہ طور لیری , سی آئی اے علاقائی ذمہ داری
  • ٹیلر کنی بہ طور جیرڈ, یو ایس نیوی اہلکار
  • مارک ڈپلاس بہ طور اسٹیو, سی آئی اے تجزيہ کار
  • فرانک گرلو بہ طور ریڈ اسکواڈرن کمانڈنگ آفیسر
  • اسٹیفن ڈلان بہ طور قومی سلامتی صلاح کار
  • فیرس فیرس بہ طور حکیم , سی آئی اے خصوصی مقامی یونٹ افسر
  • ہیرولڈ بہ طور جیک
  • ردا کاتب بہ طور عمار
  • جیمس گینڈولفن بہ طور سی آئی اے ڈائریکٹر
  • فریڈرک لیہنے بہ طور وولف
  • اسکاٹ ایڈکن بہ طور جان
  • مارک ویلی بہ طور C-130 پائلٹ
  • رکی سیخون بہ طور اسامہ بن لادن مبہم کردار
  • جان بیرومن بہ طور جرمی
  • کرسٹوفر اسٹینلے بہ طور بل مک کریون نائب ایڈمرل
  • جیسی کولینس بہ طور ڈیبی


تیاری[ترمیم]

فلم کا نام شروع میں تو For God and Country رکھا گیا جس کے معنی ہیں خدا اور وطن کے نام ۔ مگر جھلکیاں ریلیز کرتے وقت اس کا نام بدل کر زیرو ڈارک تھرٹی رکھ دیا گیا ۔ جس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ زیرو ڈارک تھرٹی عسکری کاروائیوں میں استعمال ہونے والی ایک اصطلاح ہے جس سے مراد آدھی رات کے بعد چھاجانے والا سناٹا اور اندھیرا ہے ۔ واضح رہے کہ یہ آپریشن یکم اور دو مئی کے درمیان کیا گیا تھا ۔

فلم میں لاہور اور ایبٹ آباد کے بعض مناظر چندی گڑھ انڈیا کے ایک کالج میں سیٹ لگا کر فلمائے گئے ۔

اجراء[ترمیم]

7 اگست 2012 کو اس پہلا ٹریلر جاری کیا گی ۔ فلم دسمبر 2012ء میں جاری کی گئی ۔ فلم نے اجرا کے شروع میں امریکہ اور کنیڈا کے چند سینماؤں میں ہی ۴ لاکھ ۱۷ ہزار ڈالر کا بزنس کیا ۔

اعزاز[ترمیم]

۸۵ ویں اکیڈمی ایوارڈ میں یہ فلم پانچ آسکر ایوارڈ کے نامزد ہوئی ۔ اس کے علاوہ گولڈن گلوبل ایوارڈ کے لیے بھی نامزد ہوئی ۔


روابط[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]

زیرو ڈارک تھرٹی(اردو سب ٹائٹل) اوپن سب ٹائٹل پر


حوالہ جات[ترمیم]